اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی دارالحکومت، راولپنڈی، مری، گلیات اور اطراف کے علاقوں میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں جھکڑ چلنے اور بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
جڑواں شہروں میں آج دن بھر شدید گرمی کے بعد سہہ پہر کو موسم نے انگڑائی لی اور بادل پھیلنے لگے، دیکھتے ہی دیکھتے کالی گھٹائیں چھا گئیں اور عصر کے وقت اندھیرا چھا گیا اور اس دوران تیز آندھی اور جھکڑ چلنے لگے۔
دونوں شہروں اور اطراف کے علاقوں میں دو گھنٹے تک تیز آندھی چلتی رہی، جس سے شہری خوف کا شکار رہے تاہم کسی بڑے نقصان سے محفوظ رہے، مغرب کے بعد بارش شروع ہو گئی جو وقفے وقفے سے رات گئے تک جاری رہی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو دن تک آندھی جھکڑ چلنے، ژالہ باری اور بارش سے کمزور انفرا اسٹرکچر بجلی کے کھمبوں، درختوں، گاڑیوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پرابرآلود رہنے کے علاوہ آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
اس دوران کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبرپختونخوا میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش یا ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تیز آندھی
پڑھیں:
عمران خان کیخلاف مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت منتقل
بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا،محکمہ داخلہ پنجاب
سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کی اڈیالہ جیل، پولیس اور پراسیکیوشن حکام کو ہدایات
بانی پی ٹی آئی کے خلاف 11مقدمات اے ٹی سی راولپنڈی منتقل کردیٔے گئے،ان کیخلاف مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت میں چلیں گے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاہے جس کے مطابق عمران خان کا ٹرائل اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا۔ٹرائل کے دوران بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے,فیصلہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کی شق 15(2) اور 21(2)(b) کے تحت کیا گیا ہے۔عمران خان کے خلاف مقدمات راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں درج ہیں،حکومت پنجاب نے ٹرائل کے لیے انسدادِ دہشت گردی
عدالت راولپنڈی نامزد کر دی۔ہوم ڈیپارٹمنٹ نے اڈیالہ جیل، پولیس اور پراسیکیوشن حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔