سندھ میں آندھی و گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
کراچی میں زیادہ سے زیادہ سے درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کر سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے جمعرات کے روز سندھ کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ آج صوبے کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم، شدید گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، کراچی میں زیادہ سے زیادہ سے درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کر سکتا ہے۔ شہر قائد میں موسم گرم و خشک اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، بدین اور تھرپارکر میں آندھی و گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: زیادہ سے
پڑھیں:
کراچی میں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر سب سے زیادہ ای چالان جاری
کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں تیز ہو گئیں۔ صرف 24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک پولیس نے مزید 5 ہزار 791 الیکٹرانک چالان جاری کیے، جس کے بعد گزشتہ چار دنوں میں مجموعی طور پر 18 ہزار 733 ای چالانز کا ہدف عبور کر لیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق بدھ کی شب 12 بجے سے جمعرات کی شب 12 بجے تک سب سے زیادہ چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر کیے گئے، جن کی تعداد 3 ہزار 546 رہی۔ اس کے بعد بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 1 ہزار 555، ریڈ لائٹ کی خلاف ورزی پر 325، ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال پر 166 اور اوور اسپیڈنگ پر 65 چالان جاری کیے گئے۔
اس کے علاوہ کالے شیشے لگانے پر 40، نو پارکنگ پر 19، رانگ وے پر 13، اوور لوڈنگ پر 9 اور بے جا لوڈنگ پر 6 ڈرائیوروں کو چالان کیا گیا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ای چالان کا یہ نظام شہریوں میں قوانین کی پاسداری کو فروغ دینے اور سڑکوں پر مؤثر نگرانی کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی تعاون سے اس نظام کو مزید بہتر اور مؤثر بنایا جا رہا ہے۔
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر ہو اور حادثات میں واضح کمی لائی جا سکے۔