کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں آگیا، سمندری ہوائیں مکمل معطل، ہیٹ اسٹروک کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں مکمل معطل ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس موسم میں ہیٹ اسٹروک ہونے کا خدشہ ہے، شہریوں کو خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں آگیا، سمندری ہوائی مکمل معطل ہونے پر محکمہ موسمیات نے ہیٹ اسٹروک کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں آگیا، آج سے موسم شدید خشک اور گرم رہنے جبکہ شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں مکمل معطل ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس موسم میں ہیٹ اسٹروک ہونے کا خدشہ ہے، شہریوں کو خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے اوقات میں سمندری ہوائیں جزوی بحال ہوں گی جبکہ آج سے شہر میں جنوب مشرقی سمت سے گرم اور خشک تیز ہوائیں چلے گی جن کی رفتار 25 تا 35 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی، محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں مطلع مکمل صاف رہے گا جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں ہیٹ اسٹروک کا خدشہ
پڑھیں:
سمندری طوفان ملیسا کی تباہ کاریاں جاری؛ ہلاکتیں 50 تک پہنچ گئیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سمندری طوفان ملیسا سے کیریبین کے مختلف جزائر میں ہلاکتوں کی تعداد 50 تک ہوگئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ملیسا طوفان نے جمیکا، کیوبا اور ہیٹی میں شدید تباہی مچائی جس کے نتیجے میں اب تک 50 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔
امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کا بتانا ہےکہ طوفان کے باعث جمیکا میں 19 اور ہیٹی میں 30 افراد ہلاک ہوچکے جب کہ 20 لوگ زخمی اور 20 لاپتا ہوگئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ طوفان کے باعث مکانات، سڑکوں اور بجلی کے نظام کو شدید نقصان پہنچا جب کہ اب تک تقریباً 8 لاکھ افراد کو متاثرہ علاقوں سے منتقل کردیا گیا ہے۔
امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق کیوبا، جمیکا، ہیٹی اور ڈومینکن ریپبلک میں تباہی کے بعد طوفان اب برمودا کی جانب بڑھ رہا ہے جہاں طوفان کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔