یو این امن کاری کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت، انتونیو گوتیرش
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ مسلح تنازعات اور موسمیاتی تبدیلی جیسے سنگین مسائل کا سامنا کرتی دنیا میں اقوام متحدہ کی امن کاری پہلے سے زیادہ اہمیت اختیار کر گئی ہے جسے دور حاضر کے حقائق اور مستقبل کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دینا ضروری ہے۔
اقوام متحدہ کی امن کاری کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ امن کار غیرمتزلزل جرات کے ساتھ خطرات کا سامنا کرتے ہوئے لوگوں کو تحفظ دینے، امن برقرار رکھنے اور دنیا کے بعض مشکل ترین حالات میں امید بحال کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
دہشت گردی جیسے بہت سے خطرات کی موجودگی میں امن کارروائیاں مزید مشکل ہو گئی ہیں۔ مہلک اثرات کی حامل غلط اطلاعات سے امن کاروں کو ہدف بنایا جا رہا ہے اور سرحدوں سے ماورا خطرات ان کے علاوہ ہیں۔(جاری ہے)
ان کا کہنا ہے کہ مستقبل کو دیکھتے ہوئے امن کاروں کو اپنا کام انجام دینے کے لیے سازگار حالات، تحفظ اور وسائل دستیاب ہونا ضروری ہیں اور ایسا کرنا اقوام متحدہ اور رکن ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
کامیاب امن کاری'امن کاری کا مستقبل' رواں سال اس عالمی دن کا خاص موضوع ہے۔ سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ امن کاروں کو تیزی سے پیچیدہ ہوتی دنیا میں بڑھتے ہوئے پیچیدہ حالات کا سامنا ہے۔ گزشتہ سال اقوام متحدہ میں طے پانے والے مستقبل کے معاہدے میں امن کاری کو تبدیل ہوتی دنیا کے مطابق بنانے کا وعدہ بھی شامل ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ مسئلہ ایک اہم موقع کی حیثیت بھی رکھتا ہے۔
اس کے ذریعے یہ تجزیہ کیا جا سکتا ہے کہ امن کاری کو کامیاب بنانا کیسے ممکن ہے۔ اس کی بدولت قیام امن کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو بہتر طور پر سمجھا جا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں، اس سے مستقبل پر مرتکز ایسے طریقے وضع کیے جا سکتے ہیں جن کی بنیاد مسائل کے سیاسی حل اور حسب ضرورت وسائل کی دستیابی پر ہو اور امن کاروں کو قابل حصول ذمہ داریاں دی جائیں اور ان کے پاس واپسی کی واضح حکمت عملی بھی ہو۔انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ اس ضمن میں پہلا قدم یعنی امن کارروائیوں کا جائزہ اس وقت جاری ہے اور باہم مل کر اس اہم کوشش کو آگے بڑھایا جائے گا۔
امن کاروں کی قربانیاںسیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ آج امن کاروں کی خدمات کو تکریم پیش کرنے کا دن ہے۔ ان کی مضبوطی، لگن اور جرات قیام امن و سلامتی کےکام میں باعث تحریک ہے۔ یہ ان تمام بہادر خواتین اور مردوں کو یاد کرنے کا دن ہے جنہوں نے امن کے لیے بہت بڑی قربانیاں دیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ 57 سال میں اقوام متحدہ کے 4,400 امن کار اپنے فرائض کی ادائیگی میں جانیں دے چکے ہیں۔ ادارہ انہیں کبھی نہیں بھلائے گا اور ان کے کام کو آگے بڑھاتا رہے گا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے امن کاروں کو اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ امن کاری
پڑھیں:
نائب وزیرِاعظم کی امریکی سرمایہ کاروں سے ملاقات، پاکستان کے معاشی امکانات پر تبادلہ خیال
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے نیویارک میں سرمایہ کاری، بینکاری اور آئی ٹی کے ممتاز ماہرین سے ملاقات کی۔انہوں نے پاکستان کی بہتر ہوتی معاشی صورتِحال، 14 سال بعد کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس، کم ہوتی مہنگائی اور بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کو اجاگر کیا۔نائب وزیرِاعظم نے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کے ذریعے سرمایہ کاری کے عمل کو سہل بنانے کی پالیسیوں پر روشنی ڈالی، خاص طور پر زراعت، معدنیات، آئی ٹی، توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں۔
انہوں نے فِن ٹیک، ڈیجیٹل بینکاری، پائیدار مالیات اور اثاثہ جات کی ڈیجیٹلائزیشن جیسے شعبوں میں پاکستان کی استعداد کو اجاگر کیا۔بین الاقوامی اداروں جیسا کہ مورگن اسٹینلے، بینک آف امریکہ، جی پی مورگن، اور گولڈ مین ساکس سے وابستہ ماہرین نے پاکستان میں نجی شعبہ کی قیادت میں سرمایہ کاری پر دلچسپی کا اظہار کیا۔
اشتہار