وزیر توانائی کا بجلی کی قیمت میں 50 فیصد کمی کا حیران کن دعوٰی
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2025ء) وزیر توانائی کا بجلی کی قیمت میں 50 فیصد کمی کا حیران کن دعوٰی، کہا 31فیصد انڈسٹری کیلئے بجلی سستی کی گئی ہے اور1کروڑ 80لاکھ گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 50فیصد تک کمی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت بجلی صارفین پر بوجھ کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے،1کروڑ 80لاکھ گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 50فیصد تک کمی کی گئی ہے، توانائی شعبے کو شفاف ،موثر بنانے کیلئے ڈسکوز میں ریگولیٹری قوانین کے مکمل نفاذ کی ضرورت ہے۔
جمعرات کے روز میڈیا سے کی گئی گفتگو کے دوران اویس لغاری نے اعلان کیا کہ کے الیکٹرک کے ٹیرف پر نظر ثانی کی درخواست جلد نیپرا میں جمع کرائی جائے گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نظر ثانی کی تیاری جاری ہے اور اس کا مقصد یہ ہے کہ بجلی صارفین کو بلاوجہ مالی دبا کا سامنا نہ ہو۔انہوں نے واضح کیا کہ ہم نجکاری کی طرف بڑھ رہے ہیں، لیکن یہ منافع کی دوڑ نہیں بلکہ کارکردگی پر مبنی منافع کا ماڈل ہو گا۔
اویس لغاری نے کہا کہ کے الیکٹرک اور دیگر نجی کمپنیوں کو اپنی کارکردگی کے مطابق منافع حاصل کرنا ہوگا، نہ کہ صارفین پر اضافی بوجھ ڈال کر۔وزیر توانائی نے کہا کہ کے الیکٹرک کا ٹیرف باقی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین بھی برداشت کر رہے ہیں، جو ایک غیر منصفانہ صورتحال ہے، اور اس پر پالیسی سطح پر نظر ثانی کی جا رہی ہے۔اویس لغاری نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ پالیسی پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل ہو چکی ہے اور نئی پالیسی کی منظوری دے دی گئی ہے، جس پر ایک ماہ میں عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔وزیر توانائی کے مطابق31فیصد انڈسٹری کیلئے بجلی سستی کی گئی ہے اور1کروڑ 80لاکھ گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 50فیصد تک کمی کی گئی ہے۔اویس لغاری نے موسمیاتی تبدیلی کو بجلی کے مسائل کی بڑی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پن بجلی کی پیداوار میں نمایاں کمی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے حکومت کو مہنگے ذرائع سے بجلی پیدا کرنی پڑ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گردشی قرضے کے خاتمے کیلئے حکومت بینکوں سے قرض لینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ،فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ عالمی مارکیٹ پر منحصر ہے اور اس میں اتار چڑھا ئوآنا فطری عمل ہے۔وزیر توانائی نے کہا کہ ڈسکوز میں ریگولیٹری قوانین کے مکمل نفاذ کی ضرورت ہے تاکہ توانائی کے شعبے کو شفاف اور موثر بنایا جا سکے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بجلی کی قیمت میں اویس لغاری نے وزیر توانائی کیلئے بجلی کی گئی ہے نے کہا کہ انہوں نے ہے اور رہی ہے
پڑھیں:
موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
اسلام آباد: موبائل انٹرنیٹ پیکجز مہنگے ہونے سے ملک بھر کے لاکھوں موبائل صارفین کو اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ تفصیلات کے مطابق مختلف موبائل کمپنیوں کے متعدد کال، ہائبرڈ اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق مختلف موبائل آپریٹرز کے 15 مقبول ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 15 روزہ پیکجز اب 300 روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔
اسی طرح ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز کی قیمت میں 130 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ تین روزہ پیکجز 21 روپے، دو روزہ پیکجز 20 روپے اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز 5 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے تمام نئی ٹیرف تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں، جہاں مختلف موبائل کمپنیوں کے کال اور انٹرنیٹ پیکجز، ان کی مدت، قیمت اور دستیاب سہولیات کا بآسانی موازنہ کیا جا سکتا ہے۔
اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیلی کام شعبے میں شفافیت کو فروغ دینا اور صارفین کو مختلف موبائل کمپنیوں کے پیکجز سے متعلق درست اور مکمل معلومات فراہم کرنا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کی قیمتوں میں اضافے سے طلبہ، فری لانسرز، آن لائن کاروبار کرنے والے افراد اور روزمرہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ماہانہ اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا۔