صدر مملکت نے خيبر پختونخوا میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے خلاف 2 مختلف کامیاب کارروائیوں پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، صدر مملکت نے کارروائیوں کے دوران 7 خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے خيبر پختونخوا میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے خلاف 2 مختلف کامیاب کارروائیوں پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، صدر مملکت نے کارروائیوں کے دوران 7 خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔

صدر مملکت نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے 4 بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا، صدر مملکت نے لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل، نائب صوبیدار کاشف رضا، لانس نائیک فیاقت علی اور سپاہی محمد حمید کے جذبہ حب الوطنی اور بہادری کو سراہا۔

آصف علی زرداری نے وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر قوم کے بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کی سرکوبی کیلئے کامیاب کارروائیاں کررہی ہیں، صدر مملکت نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے شہداء کیلئے بلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علی زرداری نے فتنہ الخوارج صدر مملکت نے کو خراج

پڑھیں:

چین سے دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی: صدر مملکت

صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ چین سے دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی اور مخالف عناصر اس دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔صدر آصف زرداری نے شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے سیکرٹری سے ملاقات کی جس دوران خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری اور بلاول بھٹو زرداری بھی شریک تھے۔صدر مملکت نے شنگھائی میں مفاہمت کی 3 یاد داشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ ایم اویوزپاک چین زرعی، تکنیکی اور ماحولیاتی تعاون کو مضبوط بنانے کی عملی کوشش ہیں۔صدرمملکت  کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی، مخالف اور دشمن عناصر پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔اس کے علاوہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شنگھائی میں چین کی تعمیراتی کمپنی، بیلٹ اینڈ روڈ انفارمیشن انڈسٹری یونین کے مشیر اور چینی کمپنی کے وفد  سے بھی ملاقاتیں کیں، اس دوران پاکستان میں توانائی کے متبادل ذرائع میں سرمایہ کاری پر بھی گفتگو کی۔

متعلقہ مضامین

  • صدر زرداری کا چین میں سنکیانگ اسلامک انسٹیٹیوٹ کا دورہ، مسلمانوں کیلئے خدمات کی تعریف
  • خضدار:سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
  • محسن نقوی کا خضدار میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • چین سے دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی: صدر مملکت
  • وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خضدار میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • محسن نقوی کی خضدار میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش
  • اسرائیلی فوج کی غزہ شہر میں زمینی کارروائیاں، مزید 90 فلسطینی شہید
  • بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ؛ 5 جوان شہید‘ جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک
  • شنگھائی: صدر مملکت آصف زرداری سے چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نائب صدر ملاقات کررہی ہیں
  • لکی مروت اور بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں ،31 دہشت گرد ہلاک