بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی2 مختلف کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 5دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع لورالائی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا،کارروائی کے دوران فائرنگ کےتبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔اسی طرح کیچ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد کو ہلاک کیا،ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا،ہلاک دہشتگرد این70 پر دہشتگردی کے واقعےمیں ملوث تھے۔سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کےعزم کااظہارکیا اور کہا قوم کی سپورٹ سے دہشتگردوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا،بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی برداشت نہیں کی جائے گی۔صدر مملکت نے 5دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کی ، انہوں نے بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔صدر مملکت آصف زرداری نے ملک سے فتنہ الہندوستان کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز کی

پڑھیں:

27 مئی تا یکم جون عید تعطیلات، ریلوے کی آمدن میں خاطرہ خواہ اضافہ

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران پاکستان ریلوےکو(pakstan railways) کو 90کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد کمائی ہوئی، 4 لاکھ سے زائد مسافروں نے ٹرین سے سفر کیا ۔

27 مئی سے یکم جون کے دوران ریلویز نے 90 کروڑ تیس لاکھ روپے کمائے۔ 27 جون کو 8 کروڑ 70 لاکھ ،28 جون کو 13 کروڑ 80 لاکھ روپے ریلوے کی کمائی میں آئے ۔

مزید پڑھیں:حکمران ہم سے خوفزدہ، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان

29 مئی کو 14 کروڑ 80 لاکھ اور 30 مئی کو ریلوے نے 17 کروڑ روپے کمائے۔ 31 مئی کو 16 کروڑ 70 لاکھ اور یکم جون کو پاکستان ریلوے نے 19 کروڑ 30 لاکھ کمائے ۔

متعلقہ مضامین

  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 17 دہشت گرد جہنم واصل
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک
  • ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
  • گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • 27 مئی تا یکم جون عید تعطیلات، ریلوے کی آمدن میں خاطرہ خواہ اضافہ
  • نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان