امریکا کی جانب سے چینی طلبہ کے ویزوں کی منسوخی پر حکومت چین نے اسے ’جارحانہ انداز‘ سے تعبیر کرتے ہوئے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مصنوعی ذہانت کی دنیا میں چین امریکا کو پیچھے چھوڑنے کے قریب پہنچ گیا

چین کی وزارتِ خارجہ نے جمعرات کو صحافیوں کو بتایا کہ اس نے واشنگٹن کے ساتھ بدھ کو امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے اعلان پر باضابطہ اعتراض درج کروایا ہے۔

’غیر معقول‘ فیصلہ

چینی حکومت کی ترجمان، ماؤ نِنگ نے ٹرمپ انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ وہ قومی سلامتی اور نظریات کو بہانہ بنا کر ایک ’غیر معقول‘ فیصلہ کر رہی ہے، جس سے چینی طلبہ کے جائز حقوق اور مفادات کو شدید نقصان پہنچا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان معمول کے ثقافتی تبادلے میں خلل آیا ہے۔

چینی ترجمان کے مطابق امریکا کی یہ سیاسی اور امتیازی پالیسی اس کے اس دعوے کو جھٹلاتی ہے کہ وہ آزادی کا حامی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اور اس سے امریکا کی بین الاقوامی ساکھ، قومی وقار اور اعتماد کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

یاد رہے کہ روبیو کے اعلان میں خاص طور پر چین اور ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لیے نگرانی میں اضافے کا ذکر کیا گیا تھا، جو امریکی یونیورسٹیوں کے لیے ایک بڑا مالی ذریعہ ہیں۔

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب ایک روز قبل چین نے امریکی محکمہ خارجہ کے اس فیصلے پر تنقید کی تھی کہ اس نے دنیا بھر کے طلبہ کے لیے ویزا اپوائنٹمنٹس کو وقتی طور پر معطل کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم تمام بین الاقوامی طلبہ کے اجازت نامے ختم کرنے کی کوشش کی تھی، جسے یونیورسٹی نے مسترد کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ روبیو نے دوٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ ہم چینی طلبہ کے ویزے جارحانہ طور پر منسوخ کریں گے، خاص طور پر ان طلبہ کے جو چینی کمیونسٹ پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں یا اہم شعبہ جات میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم مستقبل کے ویزا درخواست گزاروں کے لیے معیارات میں تبدیلی بھی لائیں گے تاکہ جانچ پڑتال سخت کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:چین امریکا تعلقات سنگین ہوگئے، چینی وزیر خارجہ نے خطرہ کی گھنٹی بجادی

چینی نوجوان طلباہ طویل عرصے سے امریکی یونیورسٹیوں کے لیے اہم رہے ہیں، جو مکمل فیس ادا کرنے والے بین الاقوامی طلبہ پر انحصار کرتی ہیں۔

انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ایجوکیشن کی رپورٹ

انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ایجوکیشن کی رپورٹ کے مطابق تعلیمی سال 2023-24 میں چین نے 277,398 طلبہ امریکا بھیجے، حالانکہ برسوں بعد پہلی مرتبہ بھارت نے اس تعداد کو پیچھے چھوڑا ہے۔

ٹرمپ نے اپنی سابقہ مدت میں بھی چینی طلبہ کو نشانہ بنایا تھا، خاص طور پر ان کو جو حساس شعبوں میں تعلیم حاصل کر رہے تھے یا فوج سے وابستہ تھے۔

تاہم یہ واضح نہیں کہ روبیو کا بیان پچھلے اقدامات سے کتنا مختلف یا شدید ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا امریکا یونیورسٹی چین چینی ترجمان چینی طلبہ مارکو روبیو ویزا منسوخ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا امریکا یونیورسٹی چین چینی ترجمان چینی طلبہ مارکو روبیو ویزا منسوخ چینی طلبہ طلبہ کے کے لیے

پڑھیں:

کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہو گا، ترجمان پاک فوج

 ایبٹ آباد میں مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلباء سے نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے وطن کے دفاع کے لئے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہو گا۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق ایبٹ آباد میں مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلباء سے نشست کے دوران انہوں نے وطن کے دفاع کے لئے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان نے دہشتگردی اور فتنہ الخوارج کیخلاف موثر اقدامات کئے ہیں۔ اس موقع پر اساتذہ اور طلباء کی جانب سے شہداء اور غازیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان آئیڈل میں جج بننے پر تنقید، فواد خان کا ردعمل آگیا
  • گووندا کا مراٹھی اداکارہ سے مبینہ معاشقہ، اہلیہ سنیتا آہوجا کا ردعمل سامنے آگیا
  • امریکا: تارکین وطن کے ویزوں کی حد مقرر: ’سفید فاموں کو ترجیح‘
  • ایم ڈی کیٹ، کراچی کے طلبہ بازی لے گئے
  • ایران کا امریکا کے دوبارہ ایٹمی تجربات کے فیصلے پر ردعمل، عالمی امن کیلیے سنگین خطرہ قرار
  • پاک فوج دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہو گا: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • ملک بھرکی طرح پشاور میں بھی شدید دھند کے بادل منڈلارہے ہیں
  • قیدیوں کیساتھ صیہونی وزیر داخلہ کے نسل پرستانہ برتاو پر حماس اور جہاد اسلامی کا ردعمل
  • کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہو گا، ترجمان پاک فوج
  • جامعہ اردو میں بدانتظامی، ہراسانی اور سہولیات کی کمی، اسلامی جمعیت طلبہ کا شدید احتجاج