لاہور:

واسا نے دو لاکھ واٹر میٹرز سالانہ بجٹ شامل کرنے کیلئے سمری بھجوا دی۔

لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں واسا لاہور کے سینئر لیگل ایڈوائزر میاں عرفان اکرم نے رپورٹ جمع کرا دی۔

رپورٹ کے مطابق دو لاکھ واٹر میٹرز سالانہ بجٹ میں شامل کرنے کے لیے سمری بھجوا دی گئی ہے جبکہ ایک ہزار واٹر میٹرز واسا اپنے وسائل سے خریدے گا۔

واسا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 24.

2 ملین گیلن بارشی پانی کی اسٹوریج کے حامل واٹر ٹینک تعمیر کیے جائیں گے، جن کے ذریعے بارشی پانی کو استعمال میں لایا جائے گا۔ ان واٹر ٹینکس کی مدد سے زیر زمین پانی کی سطح بہتر بنانے اور سیوریج سسٹم پر دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ لاہور میں اس وقت 8 لاکھ 12 ہزار 537 پانی کے کنکشنز موجود ہیں اور پانی کے بل سلیب سسٹم کے تحت جاری کیے جاتے ہیں، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لیے سمری بھی وزیر اعلیٰ کو بھجوا دی گئی ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: واٹر میٹرز بھجوا دی

پڑھیں:

جاپانی کمپنی نے پیٹ کی چربی ختم کرنے والا پانی متعارف کرادیا

جاپانی کمپنی Suntory نے ایک ایسا ’فنکشنل واٹر‘ متعارف کرایا ہے جو پیٹ کی چربی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ 

اس پانی میں HMPA نامی ایک مالیکیول شامل ہے جو چاول کے بھوسے کے تخمیر سے بنتا ہے۔یہ پروڈکٹ جاپان کے قانون کے تحت منظور شدہ ہے، یعنی اسے صحت سے متعلق فوائد کے ساتھ تشہیر کرنے کی اجازت ہے۔ 

یہ خاص طور پر اُن افراد کے لیے ہے جنہیں پیٹ کی چربی جمع ہونے کا مسئلہ ہے، جیسے دفتر میں کام کرنے والے اور غیر مستحکم طرزِ زندگی والے افراد۔ 

تاہم اگرچہ دعویٰ ہے کہ یہ پانی اندرونی چربی کم کرسکتا ہے، مگر یہ معجزاتی حل نہیں ہے۔ طرزِ زندگی اور غذائی عادات کا کردار بھی بہت اہم ہے۔ اس طرح کے “پروڈکٹس” سے متعلق  دعوے ہوتے ہیں مگر تمام افراد پر اس کا یکساں اثر ہو، اس کی ضمانت نہیں ہوتی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور، فیصل آباد کے ہسپتالوں میں سکھ یاتریوں کیلئے خصوصی وارڈز قائم کرنے کا فیصلہ
  • تہران کو پانی فراہم کرنیوالے مرکزی ڈیم میں صرف 2 ہفتوں کا پانی باقی رہ گیا
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت برقرار
  • جاپانی کمپنی نے پیٹ کی چربی ختم کرنے والا پانی متعارف کرادیا
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت آج بھی زیادہ
  • سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پاکستان میں پانی کی شدید قلت کا خطرہ، بین الاقوامی رپورٹ میں انکشاف
  • لاہور،فرخ آباد کے علاقے میں سیوریج کا جمع پانی مکینوں کی آمدورفت میں شدید مشکلات کا باعث بنا ہوا ہے
  • پاکستان کے بلال بن ثاقب دنیا کے بااثر ترین کرپٹو رہنماؤں میں شامل
  • لاہورمیں زیرِ زمین پانی کی سطح بلند کرنے کے لیے نیا منصوبہ شروع
  • لاہور میں زیر زمین پانی کی سطح بلند کرنے کا منصوبہ