9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: پی ٹی آئی کے 6 شرپسندوں پر فرد جرم عائد
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کے 6 شرپسندوں پر فرد جرم عائد کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی، ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کردیا گیا، اس کیس میں 42 ملزمان پر پہلے ہی فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 جولائی تک ملتوی کردی، پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف تھانہ شمس کالونی میں مقدمہ درج ہے۔یاد رہے کہ 9 مئی کو بانی پی ٹی آئی کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتاری کے بعد تحریک انصاف نے ملک بھر میں پر تشدد احتجاج کیا تھا جس میں حساس سرکاری تنصیبات اور عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔پی ٹی آئی کارکنوں نے جی ایچ کیو کے باہر بھی احتجاج کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کی تھی جبکہ جناح ہاؤس لاہور، ریڈیو پاکستان پشاور سمیت متعدد سرکاری املاک کو نذر آتش کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
توشہ خانہ ٹو ریفرنس کیس میں بشریٰ بی بی کا بطور احتجاج پیش ہونے سے انکار
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو ریفرنس پر سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ ملزمہ بشری بی بی نے بطور احتجاج کمرہ عدالت میں آنے سے انکار کردیا۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں توشہ خانہ ٹو ریفرنس کی سماعت کے دوران بانی پاکستان تحریکِ انصاف کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، تاہم ملزمہ بشریٰ بی بی نے بطور احتجاج عدالت میں آنے سے انکار کر دیا۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔ سماعت کے دوران پراسیکیوشن کی جانب سے بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخ کرنے پر اصرار کیا گیا۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کو حاضری کا ایک اور موقع دیتے ہوئے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 3جون تک ملتوی کر دی۔
مزیدپڑھیں:حج آپریشن کا آخری روز: 86 ہزار955 پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے