Express News:
2025-07-25@00:41:09 GMT

وزارت کھیل نے بی سی بی صدر فاروق احمد کو عہدے سے ہٹادیا

اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT

وزارت کھیل نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے سربراہ فاروق احمد کو صدارت سے ہٹادیا۔ 

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق وزارت کھیل نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ فاروق احمد کیخلاف 8 بورڈ ڈائریکٹرز کی جانب سے بھیجا گیا عدم اعتماد کا خط موصول ہوا، جس میں بنگلادیش پریمیئر لیگ سے متعلق حقائق پر مبنی ایک تحقیقاتی رپورٹ بھی پیش کی گئی تھی۔

بورڈ ڈائریکٹر کی جانب سے فاروق احمد کے خلاف موصول ہونے والے عدم اعتماد کے خط اور بنگلادیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ان کی بطور قومی اسپورٹس کونسل کے نمائندے نامزدگی منسوخ کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلادیش سیریز میں ڈی آر ایس سسٹم کیوں نہیں؟ وجہ سامنے آگئی

فاروق احمد کو وزارت کھیل نے 21 اگست 2023 کو بنگادیش کرکٹ بورڈ (بی سی پی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل کیا تھا اور اسی دن وہ صدر منتخب ہوئے تھے، ان کا دورِ صدارت صرف 9 ماہ اور 8 دن پر محیط رہا۔

عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے ڈائریکٹرز:

ناظم‌العبیدین فہیم، محبوب‌الانعام، قاضی انعام احمد، فہیم سنہا، صلاح‌الدین چوہدری، افتخار رحمان، سیف‌الرحمن ثُوَبان چوہدری اور منجور عالم شامل ہیں جبکہ سابق کپتان اکرم خان واحد ڈائریکٹر تھے جنہوں نے خط پر دستخط نہیں کیے۔

بی سی بی ڈائریکٹرز نے صدر فاروق احمد پر آئینی خلاف ورزیوں اور مشورہ لیے بغیر فیصلے کرنے کے الزامات لگائے، انکا کہنا ہے کہ 2024-25 کے بنگلادیش پریمئیر لیگ ایڈیشن میں فرنچائزز "دُربار راجشاہی" اور "چٹاگانگ کنگز" کو منظوری دیتے وقت بھی ضروری جانچ پڑتال نہیں کی گئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وزارت کھیل نے فاروق احمد

پڑھیں:

ملک بھر کی اسپورٹس فیڈریشنز میں 70 سال سے زائد عمر کے عہدیداران کی چھٹی، پی ایس بی کا بڑا فیصلہ

پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ملک کی کھیلوں کی فیڈریشنز میں اصلاحاتی اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی اسپورٹس فیڈریشن میں عہدیدار کی عمر کی حد 70 سال سے زیادہ نہیں ہوگی۔ یہ فیصلہ پی ایس بی کے 34ویں بورڈ اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ نے کی۔

رانا ثناء اللہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشنز کو باصلاحیت نوجوانوں کے لیے کھولا جانا چاہیے تاکہ کھیلوں میں شفافیت اور میرٹ کو فروغ ملے۔ انہوں نے اس فیصلے کو نئی قیادت کو موقع دینے کے لیے ناگزیر قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیے: قومی ہاکی ٹیم کی پرولیگ میں شرکت کھٹائی میں پڑگئی، پابندی کا بھی خدشہ

اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے، جن میں کھیلوں کی گورننس، شفافیت، اور نوجوان کھلاڑیوں کے حقوق کے تحفظ پر زور دیا گیا۔ بورڈ نے اسپورٹس فنڈنگ ریگولیشنز اور پنشن کنٹریبیوٹری فنڈ کی منظوری دے دی تاکہ پنشن کے نظام کو مستحکم کیا جا سکے۔

اجلاس میں پی ایس بی نے 3 فیڈریشنز چک بال، پیراگلائیڈنگ اینڈ ہینڈ گلائیڈنگ اور کینوئنگ کی ابتدائی رجسٹریشن منسوخ کر دی کیونکہ یہ فیڈریشنز لازمی دستاویزات جمع کرانے میں ناکام رہیں۔

بورڈ نے باسکٹ بال، لانگ رینج اور آرچری فیڈریشنز کی رجسٹریشن کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے انکارپوریشن سے مشروط کر دیا۔ آرچری فیڈریشن کو پی ایس بی سے اپنے انتخابی ریکارڈ کی توثیق کرانے کی ہدایت بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے ارشد ندیم سمیت 36 کھلاڑیوں میں کیش انعامات تقسیم

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کارکردگی اور مالی معاملات خاص طور پر فنڈز اور مالیاتی رپورٹس بروقت جمع نہ کرانے پر بورڈ نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی پرو لیگ میں شمولیت سے متعلق فیصلے کا اختیار صدر پی ایس بی رانا ثناء اللہ خان کو سونپ دیا گیا جو اس حوالے سے وزیراعظم کو خط ارسال کریں گے۔

اجلاس میں فٹ سال کو باضابطہ طور پر فٹبال سے متعلق کھیل قرار دیتے ہوئے اس کی نگرانی پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سپرد کر دی گئی۔ بلائنڈ سپورٹس فیڈریشن کا معاملہ پینل آف ایڈجوڈیکیٹر کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں قومی سطح پر کوہ پیمائی کو کھیلوں کا حصہ بنانے سے متعلق ذیلی کمیٹی قائم کر دی گئی جبکہ جونیئر کھلاڑیوں کی عمر میں جعلسازی کی روک تھام کے لیے ڈی جی پی ایس بی محمد یاسر پیرزادہ کے اقدامات کو سراہا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے اسپورٹس بورڈ کی دعوت مسترد کردی، وجہ کیا بنی؟

آخر میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بورڈ کے نئے اراکین میجر جنرل (ر) عرفان ارشد اور عندلیب سندھو کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے اور آئندہ اجلاسوں میں فیڈریشنز کے صدور کو بھی خصوصی دعوت دی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پنشن سے متعلق تمام فیصلے وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کیے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اجلاس اسپورٹس بورڈ فیڈریشن کھلاڑی

متعلقہ مضامین

  • تیسرے ٹی 20میں شاہینوں کا پلٹ کا وار، بنگلادیش کو شکست دے کر پاکستان وائٹ واش سے بچ گیا
  • آزاد کشمیر میں آئینی اور سیاسی بحران سنگین ، ن لیگ نے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کردیا
  • چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بنگلا دیشی وزیر کھیل سے ملاقات
  • محسن نقوی کی بنگلا دیشی وزیر کھیل سے ملاقات، کرکٹ کے فروغ کے تعاون پر اتفاق
  • پاکستان اور بنگلادیش کا سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری دینےکا فیصلہ
  • محسن نقوی کی بنگلہ دیشی وزیر کھیل سے ملاقات، کرکٹ و ایمپائرنگ تعاون پر اتفاق
  • ملک بھر کی اسپورٹس فیڈریشنز میں 70 سال سے زائد عمر کے عہدیداران کی چھٹی، پی ایس بی کا بڑا فیصلہ
  • ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی ڈھاکا پہنچ گئے، بھارت نے میٹنگ سے پھر کنارہ کرلیا
  • دوسرا ٹی 20: پاکستان کا بنگلادیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • چین کے ہول سیل اور ریٹیل شعبے کی اضافی قدر میں نمایاں اضافہ