درمیانی عمر میں وزن میں کمی انسانی زندگی میں سالوں کا اضافہ کرسکتی ہے، تحقیق
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ درمیانی عمر میں جسم کے وزن کا صرف 6.5 فیصد کم کرنے سے بیماری اور قبل از وقت موت کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔
محققین نے دریافت کیا کہ جو لوگ وزن کم کرنے والی ادویات یا سرجری کا استعمال کیے بغیر اپنے جسم کا تقریبا 6.5 فیصد وزن کم کرتے ہیں، وہ بعد کی زندگی میں بڑے فوائد حاصل کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گرمی کو شکست دینے والا اور وزن میں کمی لانے والا گیم چینجر مشروب
فن لینڈ کی ہیلسنکی یونیورسٹی میں جیریاٹرک میڈیسن کے پروفیسر ڈاکٹر ٹیمو اسٹرانڈبرگ کی سربراہی میں کی جانے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ سرجیکل یا فارماکولوجیکل علاج کے بغیر درمیانی عمر کے موٹاپے کو درست کرنا مشکل ہے، لیکن ہمارے نتائج سے پتا چلتا ہے کہ یہ ممکن ہے اور اس کا تعلق دل کی بیماریوں، دیگر دائمی حالات اور موٹاپے سے وابستہ اموات کے نتائج میں کمی سے ہوسکتا ہے۔
جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں 1960 کی دہائی کے تقریبا 23 ہزار بالغ افراد کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈائٹنگ کے بغیر جسمانی وزن میں کمی لانے والے آسان ترین طریقے
محققین نے لوگوں کو ان کے باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) کی بنیاد پر گروپس میں تقسیم کیا، ان گروپس میں ایسے لوگ شامل تھے جن کا جسمانی وزن بڑھا، جسمانی وزن کم ہوا اور جسمانی وزن برقرار رہا، اس کے بعد ان گرپوس میں شامل لوگوں کے اسپتال میں علاج اور موت کا ریکارڈ چیک کیا۔ گیا
تحقیق میں بتایا گیا کہ وزن کم کرنے والے افراد میں دل کے دورے، فالج، کینسر، دمہ اور سی او پی ڈی جیسے پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا ہونے کے امکانات کم تھے، جبکہ اگلے 35 سالوں میں ان کے کسی بھی وجہ سے مرنے کا امکان بھی کم تھا۔
یہ بھی پڑھیں: فروزن سبزیاں صحت کے لیے فائدہ مند یا نقصان دہ؟
یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزن میں یہ کمی وزن میں کمی کی مقبول ادویات اور سرجری دستیاب ہونے سے پہلے ہوئی تھی، اس کا مطلب ہے کہ لوگوں کی صحت میں بہتری ممکنہ طور پر غذا اور ورزش کی تبدیلیوں سے آئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسانی زندگی تحقیق ٹیمو اسٹرانڈبرگ جیریاٹرک میڈیسن فن لینڈ ہیلسنکی یونیورسٹی وزن.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انسانی زندگی ٹیمو اسٹرانڈبرگ فن لینڈ
پڑھیں:
اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
— فائل فوٹواسکردو میں کچورا جھیل میں سیاح گر کر جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مرنے والے شخص کی لاش جھیل سے نکال لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سیلفی بناتے ہوئے جھیل میں گرنے والے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان جھیل میں جا گرا۔