ٹام کروز نے مشن امپاسبل سفر کی 30 سال کی یادگار تصاویر شیئر کردیں
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
ہالی ووڈ کے یونیورسل پکچرز کے تحت بننے والی معروف فلم سیریز ’مشن امپاسیبل‘ کی آٹھویں قسط، مشن: امپاسیبل - دی فائنل ریکننگ، سینما گھروں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔
اس موقع پر فلم کے مرکزی اداکار اور پروڈیوسر ٹام کروز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سیریز کے 30 سالہ سفر کو یاد کرتے ہوئے 20 نایاب تصاویر شیئر کیں ہیں جس میں ان فلموں کی مختلف جھلکیاں ہیں۔
ٹام کروز نے لکھا کہ "30 سال قبل میں نے اپنی پہلی فلم 'مشن امپاسیبل' کو پروڈیوس کرنے کا سفر شروع کیا، اور ان آٹھ فلموں نے مجھے ایک ناقابلِ فراموش مقام پر پہنچا دیا۔" شیئر کردہ تصاویر میں کروز کے خطرناک اسٹنٹس اور فطرت کے مختلف عناصر زمین، پانی، فضا، آگ سے مقابلہ کرتے دکھایا گیا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Tom Cruise (@tomcruise)
ہالی ووڈ اسٹار نے فلموں کی تیاری میں شامل تمام ہدایت کاروں، اداکاروں، تخلیقی ٹیموں اور عملے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ "یہ میرے لیے باعثِ فخر ہے کہ میں ان کے ساتھ کام کر سکا۔"
آخر میں ٹام کروز نے شائقین کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ "یہ فلمیں آپ کے لیے بنائی گئی ہیں، اور آپ ہی کے لیے ہم یہ سب کچھ کرتے ہیں۔"
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹام کروز نے
پڑھیں:
حماس نے آج 2 افراد کی لاشیں اسرائیلی حکام کے حوالے کردیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
غزہ: حماس نے آج مزید 2 افراد کی لاشیں ریڈ کراس کے زریعے اسرائیلی حکام کے حوالے کر دی ہیں۔
’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے بعد حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرنے کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں اسرائیل کے حوالے کی جانے والی دونوں لاشوں کی باقیات کو اسرائیل کے قومی فرانزک انسٹیٹیوٹ منتقل کیا جائے گا، ان لاشوں کی حوالگی کے بعد باقی رہ جانے والی مزید 11 افراد کی لاشیں اسرائیل کے سپرد کرنا ہوں گی۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے میں ایک ہزار 139 اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے جبکہ تقریبا 200 شہریوں کو مزاحمتی تنظیم نے یرغمال بنا لیا تھا۔
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے لاشوں ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ مغویوں کی واپسی کی کوششیں مسلسل کر رہے ہیں اور آخری مغوی کی واپسی تک یہ جاری رہیں گی۔