صدر آصف زرداری سے عبدالعلیم خان کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
لاہور: صدرمملکت آصف علی زرداری سے گورنر ہاؤس میں وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ملاقات کی جس دوران ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں ، موصلاتی نظام کی بہتری اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور نواب شہزاد بھی موجود تھے ، ملاقات میں وفاقی وزیرعلیم خان نے صدرمملکت کو وزارتِ مواصلات کی جاری اور مجوزہ منصوبوں پر آگہی دی ۔
صدر مملکت نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے جدید اور پائیدار مواصلاتی نظام ناگزیر ہے،ترقیاتی منصوبے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کی رفتار تیز کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، وفاق اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی سے ہی ترقیاتی اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں، وفاقی و صوبائی سطح پر مربوط حکمت عملی کے تحت منصوبوں کی بروقت تکمیل قومی مفاد میں ہے، ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے تمام اداروں کو باہمی تعاون کو فروغ دینا ہو گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیر تجارت جام کمال خان کی ایرانی اول نائب صدر سے ملاقات، پاک ایران تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے ایران کے اول نائب صدر محمد رضا عارف سے ملاقات کی۔ وزارت تجارت کے مطابق گزشتہ روز تہران میں ہونے والی ملاقات میں پاک ایران معاشی و تجارتی تعلقات کے فروغ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔(جاری ہے)
دونوں رہنماؤں نے تجارت میں موجود رکاوٹوں کے خاتمے، برآمدات و درآمدات کے امکانات میں اضافہ، کمپلائنس، ثقافتی تبادلے اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود بھی موجود تھے جنہوں نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر مشاورت کی۔یہ ملاقات اسلام آباد اور تہران کی جانب سے معاشی اور تجارتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی جاری کوششوں کا مظہر قرار دی جا رہی ہے۔