صدر مملکت سے وفاقی وزیر مواصلات علیم خان کی ملاقات؛ مواصلاتی نظام کی بہتری پرتبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
سٹی 42: صدرآصف علی زرداری سے وفاقی وزیر مواصلات علیم خان کی ملاقات ہوئی ،صدر مملکت نے کہا ملکی ترقی کیلئےجدید اور پائیدار مواصلاتی نظام ناگزیر ہے۔
ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور نواب شہزاد علی خان بھی موجود تھے ، ملاقات میں ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں، مواصلاتی نظام کی بہتری پرتبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیاگیا،وفاقی وزیر علیم خان نے صدر مملکت کو وزارتِ مواصلات کی جاری اور مجوزہ منصوبوں پر آگاہی دی
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ملکی ترقی کیلئےجدید اور پائیدار مواصلاتی نظام ناگزیر ہے، ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام اداروں کو باہمی تعاون کو فروغ دینا ہوگا،۔
غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیر ریلوے کی زیر صدارت اہم اجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر جامع غور و خوض
سٹی42 : وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت اہم اجلاس کے دوران پاکستان ریلویز کے ترقیاتی منصوبوں پر جامع غور و خوض کیا گیا، سہولیات کی بہتری اور معیار بلند کرنے کی ہدایت کی گئی۔
وزیر ریلوے نے کارکردگی میں اضافے کے لیے بھرپور اقدامات کی منظوری دی، تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کی آن لائن شرکت اور ترقیاتی کاموں کی رپورٹس پیش کی گئیں جبکہ ترقیاتی کاموں کی رپورٹنگ اور اہداف کا واضح تعین کیا گیا۔
سوراب میں دہشت گردوں کا بینک اوررہائش گاہوں پر حملے؛ اے ڈی سی ریونیو شہید
اجلاس کے دوران جلد از جلد تمام ترقیاتی کام مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ،اس موقع پر وزیر ریلوے محمد حنیف نے کہا کہ عوام کو بہترین اور موثر خدمات فراہم کرنا پاکستان ریلوے کا عزم ہے۔
انھوں نے کہا کہ ریلوے نظام کو جدید ٹیکنالوجی سے اپ گریڈ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں،ملازمین کی کارکردگی بہتر بنانے اور نئے منصوبوں کی منظوری دی ہے۔
وزیر ریلوے کے مطابق ریلوے کالونیوں میں صفائی اور ماحول کی بہتری پر خاص توجہ دی گئی ہے،ریلوے کے مسائل کا فوری حل اور مستقبل کے لیے ٹھوس حکمت عملی بنائی جائے گی۔
دوسرا ٹی 20 ؛ پاکستان کا جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف
حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلویز کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے یکجہتی اور تعاون ضروری ہے، مثبت تبدیلیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔