سفاک اسرائیلی فوج کے جاسوسوں کیخلاف فلسطینی مزاحمت کا کامیاب آپریشن
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
فلسطینی مزاحمتی فورس نے اعلان کیا ہے اسنے کہ آج گھات لگا کر انجام پانیوالے اپنے ایک مزاحمتی آپریشن میں غزہ کے جنوب میں واقع قابض اسرائیلی فوج کے متعدد "جاسوسوں" کو نشانہ بنایا ہے اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی کے خلاف قابض و سفاک اسرائیلی رژیم کے 600 روز سے زائد کے وسیع جنگی جرائم اور زمینی قبضے کے باوجود فلسطینی مزاحمتی فورسز کی جانب سے قابض صیہونی فوج کے خلاف مزاحمتی آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اپنے ایک تازہ ترین مزاحمتی آپریشن میں فلسطینی مزاحمتی فورس عزالدین القسام بریگیڈز نے سفاک اسرائیلی رژیم کے متعدد جاسوسوں (مستعربین) کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں حماس کی عسکری شاخ نے ایک ویڈیو فوٹیج جاری کرتے ہوئے مزید بتایا کہ اس کے مجاہدین نے رفح کے مشرقی حصے میں مستعربین نامی اسرائیلی جاسوس یونٹ کے متعدد اہلکاروں کو نشانہ بنایا جبکہ نشانہ بننے والے اسرائیلی جاسوس، حماس کے ٹھکانوں کی تلاش میں تھے۔
-
اس بارے اسرائیلی چینل 12 نے بھی اعلان کیا ہے کہ یہ عسکریت پسند یاسر ابو شباب گروپ کے ساتھ وابستہ ہیں، جو غزہ کی پٹی کے جنوب میں سرگرم ہے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خضدار میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خضدار میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے 5 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔