چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں؟ سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 6 سے 9 جون تک چار روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے تاہم سندھ حکومت نے سرکاری افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔
سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ اس تہوار کے دوران کرایوں کی شکایات کے ازالے کے لیے کیا ہے۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے عیدالاضحیٰ پر صوبائی اور ریجنل ٹرانسپورٹ افسران کی تمام تعطیلات منسوخ کرتے ہوئے عید کے ایام میں انہیں اپنی ڈیوٹی پر حاضری ہونے کی ہدایت کی ہے۔شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عید پر لاکھوں شہری بیرون شہرسفر کرتے ہیں اور اس موقع پر ٹرانسپورٹرز کی جانب سے زائد کرایہ وصولی کی شکایات سامنے آتی ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عوامی سہولت حکومت کی اولین ترجیح ہے اور عوام کو کرایوں میں زیادتی سے بچانے کے لیے افسران کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس بار عید کے موقع پر ٹرانسپورٹرز کو عوام کی مجبوری سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اضافی کرایہ وصول کرنے والوںکے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عوام حکومت کی جانب سے مقرر کردہ کرایے سے زیادہ ادائیگی نہ کریں اور اس کی متعلقہ افسران کو اطلاع دیں۔ اگر فیلڈ افسران کی جانب سے ردعمل نہ ملے تو وہ ڈپٹی سیکریٹری سے رابطہ کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چھٹیاں منسوخ افسران کی
پڑھیں:
سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شایہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں سندھ پولیس کا کردار قابلِ ستائش ہے، سندھ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے، جدید تربیت یافتہ پولیس فورس امن و امان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
مراد علی شاہ نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت، دیانتداری اور عوامی خدمت سندھ پولیس کی پہچان ہونی چاہیے، ہماری حکومت پولیس کی استعداد کار بڑھانے اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، نئی بھرتی ہونے والے جوان قانون کی بالادستی اور عوامی اعتماد کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
اداکارہ روما مائیکل اداکار شان بیگ سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
وزیراعلیٰ سندھ نے پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، تقریب کے اختتام پر وزیراعلیٰ سندھ نے ریکروٹس اور افسران کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔