شرجیل میمن نے کہا کہ کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ عید کے موقع پر عوام کی مجبوری کا فائدہ اٹھائے، جو بھی پبلک ٹرانسپورٹ میں اضافی کرایہ وصول کرتا ہوا پایا گیا، اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ نے عیدالاضحیٰ کے دوران ٹرانسپورٹ کرایوں کی شکایات کے ازالے کیلئے اہم اقدام کرتے ہوئے صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی سندھ، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز اور ضلعی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کے تمام افسران اور عملے کی تعطیلات منسوخ کر دی ہیں۔ حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فیلڈ افسران کی جانب سے بروقت ردعمل نہ ملنے پر عوام ڈپٹی سیکریٹری ٹرانسپورٹ سے موبائل نمبر 03462522641 پر براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اضافی کرایوں  کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے تمام متعلقہ افسران عید کی چھٹیوں کے دوران اپنی ڈیوٹی پر موجود ہوں گے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ عید کے موقع پر لاکھوں شہری سفر کرتے ہیں، ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم ان کی سہولت کو ترجیح دیں، متعلقہ افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں، تاکہ عوام کو ٹرانسپورٹ کرایوں میں کسی قسم کی زیادتی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ عید کے موقع پر عوام کی مجبوری کا فائدہ اٹھائے، جو بھی پبلک ٹرانسپورٹ میں اضافی کرایہ وصول کرتا ہوا پایا گیا، اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عوام سرکاری مقرر کردہ کرایوں سے زیادہ ادائیگی نہ کریں، اضافی کرایہ لینے والوں  سے متعلق فوری طور افسران کو آگاہ کریں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میمن نے کہا کہ جائے گی عید کے

پڑھیں:

بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) بیوروکریٹس اور پولیس افسران کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے چیف سیکرٹری پنجاب کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا اور پنجاب حکومت سے اس بابت تحریری وضاحت بھی طلب کر لی گئی ہے۔دائر درخواست میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے پولیس افسران اور بیوروکریٹس ذاتی تشہیر کرتے ہیں۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پولیس اور بیوروکریٹس پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا حکم جاری کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کا منصوبہ
  • پنجاب حکومت ناقص کارکردگی سے توجہ ہٹانے کیلیے متنازع صحافی کی حمایت میں مہم چلارہی ہے، شرجیل میمن
  • ن لیگ نے کبھی صوبائیت یا ڈیم کارڈ نہیں کھیلا، ہم قومی سوچ کی جماعت ہیں، عظمیٰ بخاری
  • الیکٹرک گاڑیوں کیلئے چارجنگ اسٹیشنز کے قیام پر اے ای آٹو کمپنی حکام کی سندھ کے وزراء سے ملاقات
  • الیکٹرک گاڑیوں کیلیے چارجنگ اسٹیشنز کا قیام، شرجیل میمن کی چینی کمپنی کے حکام سے ملاقات
  • پنجاب حکومت کی جانب سے رضوان رضی کی حمایت میں مہم افسوسناک ہے، شرجیل میمن
  • شرجیل میمن اور ناصر شاہ کی یوٹونگ بس کمپنی کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
  • توشہ خانہ کیس: عمران اور بشریٰ بی بی کیخلاف گواہی کیلئے 2 فوجی افسران طلب
  • حکومت سیلاب اور ہنگامی صورتحال میں ہرممکن ریلیف کی فراہمی کیلیے کوشاں ہے، شرجیل میمن