پاکستان کو اس وقت سیاسی استحکام اور قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے:صدر مملکت آصف علی زرداری
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر مواصلات علیم خان نے ملاقات کی ہے۔
اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں صدر مملکت نے کہا کہ ملکی ترقی کےلیے جدید اور پائیدار مواصلاتی نظام ناگزیز ہے۔ وفاق اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی سے ترقیاتی اہداف حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے پی پی رہنما راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں وفد نے بھی ملاقات کی۔اس دوران آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت سیاسی استحکام اور قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔ جمہوری قوتیں ساتھ چلیں گی تو عوام کے مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے، ملکی معیشت مضبوط بنانے کے لیے سب کو مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی۔
پاکستان میں کرپٹو کرنسی۔۔۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کا بھی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کردیا گیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
صدر آصف زرداری کی بارش و سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت
ویب ڈیسک :صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے متعلقہ اداروں کو بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
انہوں نے ملک میں بارشوں اور سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ادارے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کریں اور متاثرین کو ہر ممکن امداد اور بحالی کی سہولتیں فراہم کی جائیں۔
پنجاب یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کابطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی منسوخی کیخلاف احتجاج کا اعلان