حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے لیے چار دن کی چھٹیوں کی منظوری دے دی ہے۔
ملک بھر میں 6 جون (بروز جمعہ) سے 9 جون (بروز سوموار) تک عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ہوں گی، تاہم صوبوں کی جانب سے اب تک عید کی چھٹیوں کا اعلان نہیں کیا گیا۔
خیال رہے پاکستان میں عید الضحیٰ کا پہلا دن بروز ہفتہ 7 جون کو ہوگا۔
نائیجیریا میں موسلادھار بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، 100 سے زائد افراد ہلاک
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ایم ڈی کیٹ نتائج کا اعلان، عارضی نتائج ہی حتمی نتائج قرار
سرکاری میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لیے ہونے والے ایم ڈی کیٹ کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ سی ای او ایس ٹی ایس کے مطابق ایم ڈی کیٹ کے عارضی نتائج ہی حتمی نتائج ہیں کیونکہ عارضی نتائج میں ایک بھی غلطی نہیں نکلی۔اس سال 32 ہزار 424 طلبہ نے ایم ڈی کیٹ کا امتحان دیا، ٹیسٹ میں پاس ہونے کے لیے 50 فیصد نمبر ڈینٹسٹری جبکہ 55 فیصد نمبرز ایم بی بی ایس کے لیے درکار تھے۔ سندھ بھر میں 14ہزار 300 امیدواروں نے 55 فیصد نمبر لیے جبکہ 17 ہزار 123 امیدواروں نے 50 فیصد نمبرلیے۔اس کے علاوہ آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے ایم ڈی کیٹ 2025 کے ٹیسٹ میں کراچی کے طلبہ سندھ کے تمام اضلاع کے طلبہ پر بازی لے گئے اور پہلی تینوں پوزیشنز کراچی کے نام رہیں۔ جب کہ ٹاپ ٹین میں شامل 124 امیدواروں میں سے 41 امیدواروں کا تعلق کراچی سے ہے۔