کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ، منعم ظفر کا 2 جون کو کے الیکٹرک آئی بی سیز اور اہم شاہراؤں پر احتجاج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کے الیکٹرک وفاقی ادارہ ہے، وفاقی حکومت میں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن موجود ہیں، یہ سب مل کر کراچی کے عوام کے مفادات کا سودا کرتے ہیں لیکن شہریوں کو کچھ دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے سامنے تاجروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کیا جائے، کے الیکٹرک کے لائسنس منسوخ اور اس کا فارنزک آڈٹ کیا جائے، کے الیکٹرک کو ختم کرکے براہ راست کراچی کے شہریوں کو نیشنل گرڈ سے بجلی فراہم کی جائے، ملٹی ائیر ٹیرف میں پورے ملک کے مساوی نرخ مقرر کئے جائیں، جماعت اسلامی اہل کراچی کے ساتھ کھڑی ہے، اہلیان ملیر و شاہ فیصل کے عوام گزشتہ 10 روز سے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔ ایسا نہ ہو کہ بجلی کے ستائے عوام شہر بھر میں کے الیکٹرک کی آئی بی سیز کے باہرجمع ہو جائیں اور حالات قابو سے باہر ہو جائیں، جماعت اسلامی ضلع ایئرپورٹ کے تحت ہفتے کو نیشنل ہائی وے ملیر ہالٹ اور قائد آباد پر دھرنا دے گی جبکہ پیر 2 جون کو شہر کے مرکزی شاہراہوں اور آئی بی سیز کے باہر بھی احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔
منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک کراچی کے عوام کو پورے ملک میں سب سے زیادہ مہنگی بجلی دے رہا ہے، کراچی کے عوام کے خلاف کے الیکٹرک کی برقی دہشت گردی دن بدن بڑھتی جارہی ہے، کے الیکٹرک نے ایسٹ انڈیا کمپنی کا روپ دھار لیا ہے، صوبائی اسمبلی کی کمیٹی کے سامنے کے الیکٹرک کے سی ای او نے آنے سے منع کر دیا، شرم کا مقام ہے حکمرانوں کے لیے جو ظلم دیکھنے کے باجود خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، کے الیکٹرک وفاقی ادارہ ہے، وفاقی حکومت میں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن موجود ہیں، یہ سب مل کر کراچی کے عوام کے مفادات کا سودا کرتے ہیں لیکن شہریوں کو کچھ دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کراچی کے عوام جماعت اسلامی کے الیکٹرک
پڑھیں:
کراچی: شوہر کے مبینہ بدترین تشدد سے کوما میں جانے والی نوبیاہتا دلہن انتقال کرگئی
کراچی کے علاقے لیاری میں شوہر کے مبینہ بدترین تشدد کے بعد کوما میں جانے والی نوبیاہتا لڑکی انتقال کر گئی۔
رپورٹ کے مطابق لیاری شاہ بیگ لین میں شوہر کے تشدد کا شکار نوبیاہتا دلہن شانتی سول اسپتال ٹراما سینٹر میں زیر علاج تھی۔
پولیس نے بتایا کہ 19 سالہ شانتی نے سول اسپتال ٹراما سینٹر میں اب سے کچھ دیر قبل دم توڑا، شوہر کے بہیمانہ تشدد کا شکار 19سالہ شانتی تشویشناک حالت میں مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی شادی 15 جون کواشوک سے ہوئی تھی جبکہ تشدد کا واقعہ 17 جون کو پیش آیا تھا، ملزم نے لڑکی کے جسم کے مختلف حصوں کو کاٹا تھا جس سے اسکی حالت انتہائی تشویشناک ہوگئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بغدادی پولیس نے ملزم اشوک کو گرفتار کرلیا تھا، ملزم اشوک کیخلاف لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے، ملزم کو عدالت نے جیل بھیج دیا تھا۔