اپنی حدود میں رہیں! کامران اکمل کی بابراعظم کے والد کو وارننگ
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے سابق کپتان بابراعظم کے والد اعظم صدیقی کو اپنی حدود میں رہنے کا مشورہ دیدیا۔
حالیہ پوڈکاسٹ میں سابق کرکٹر کامران اکمل نے محمد رضوان اور بابراعظم کو ٹی20 انٹرنیشنلز ڈراپ کرنے سے متعلق فیصلے کی حمایت کی تھی، جو بابر کے والد کو پسند نہ آئی۔
انہوں نے ایک پُرانی تصویر شیئر کی جس میں کامران اکمل اپنے چھوٹے کزن بابراعظم کیساتھ موجود تھے، اس فوٹو کیساتھ اعظم صدیقی نے کیپشن میں لکھا کہ 'یہ بچہ (بابر) کبھی آپ کی کپتانی میں نہیں کھیلا، لیکن آپ نے اس کی کپتانی میں کھیلا اور صفر پر آؤٹ ہوئے جب کہ اس دن اس نے سنچری اسکور کی'۔
مزید پڑھیں: "کامیاب لوگوں کے پیٹھ پیچھے باتیں کرنا ناکام ہونیوالوں کی مجبوری ہے"
اعظم صدیقی نے اپنے کیپشن میں مزید لکھا کہ 'اشفاق احمد نے ٹھیک کہا تھا کامیاب لوگوں کی پیٹھ پیچھے باتیں کرنا ناکام ہونے والوں کی مجبوری ہے'، انہوں نے ترک کہاوت کی بھی شیئر کی جو یوں تھی "اگر کوئی کہے کہ وہ آپ کے بھائی ہیں، تو انہیں یہ بھی واضح کرنا چاہیے کہ وہ ہابیل کی طرح ہیں یا قابیل"۔
بعدازاں سابق کامران اکمل نے بابراعظم کے والد اعظم صدیقی کی پوسٹ پر ریمارکس دیتے ہوئے اپنی انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ انکی پوسٹ نامناسب تھی، انہیں اپنی حدود میں رہنا چاہیے۔
مزید پڑھیں: "بابراعظم، رضوان کو صرف ٹیسٹ تک محدود رکھیں"
کامران اکمل کا کہنا تھا کہ "اللہ آپ کو مزید عزت اور کامیابی سے نوازے، ہر بار خاموش رہنا کوئی آپشن نہیں، خاص طور پر جب جھوٹی کہانیاں پھیلائی جارہی ہوں، میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ حقائق کے بغیر میرے بارے میں بولنے یا پوسٹ کرنے سے پہلے دو بار سوچیں۔ ہمارے والدین کو چاہیئ کہ ہ ایسے پرورش کریں کہ ہم کبھی کسی سے حسد نہ کریں، اور الحمدللہ، میں نے فخر کے ساتھ اپنے ملک کی نمائندگی کی ہے اور وقار کے ساتھ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے"۔
مزید پڑھیں: مائیک ہیسن کا بڑا چیلنج "اندرونی ڈرامے" سنبھالنا ہوگا
"اگلی بار براہ کرم اپنے الفاظ کا انتخاب زیادہ احتیاط سے کریں، واضح حدود ہیں اور آپ نے انہیں ایک سے زیادہ بار عبور کیا ہے اور اب آپ اپنی حدود میں رہیں"۔
کامران اکمل نے اعظم صدیق کو مزید مشورہ دیا کہ میرے رائے کرکٹ سے متعلق ہے، اسکو ذاتی ایجنڈ تک نہ بڑھائیں۔
واضح رہے کہ بابراعظم سابق کرکٹر کامران اکمل، عمر اکمل اور عدنان اکمل کے کزن ہیں، تینوں بھائیوں پاکستانی کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کررکھا ہے تاہم دونوں خاندانوں کے درمیان رشتے تلخ ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کامران اکمل نے اپنی حدود میں کے والد
پڑھیں:
گورنر سندھ نے یکم سے 14 اگست تک معرکہ حق جشن آزادی تقریبات کی منظوری دے دی
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یکم سے 14 اگست تک معرکہ حق جشن آزادی کی تقریبات کی مںظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی زیر صدارت گورنر ہاؤس میں 'معرکہ حق'، جشنِ آزادی تقریبات (1 تا 14 اگست) کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔
گورنر سندھ نے 'معرکہ حق'، جشنِ آزادی تقریبات (1 تا 14 اگست) کے پروگرامز کی حتمی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ تمام تقریبات کی براہ راست نگرانی خود کروں گا۔
اس حوالے سے متعلقہ افسران کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں۔ اجلاس میں پرنسپل سیکریٹری، ملٹری سیکریٹری، پریس سیکریٹری، ایڈیشنل سیکریٹریز اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔