ایک دن، ایک سانس اور ایک دل کی دھڑکن: کینسر میں مبتلا اداکارہ انجلین ملک کی جذباتی پوسٹ
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
کینسر میں مبتلا پاکستانی اداکارہ و پروڈیوسر انجلین ملک نے اپنی صحت سے متعلق جذباتی پوسٹ شیئر کی۔اداکارہ انجلین ملک کینسر میں مبتلا ہیں اور وہ اپنی صحت سے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہی فراہم کرتی رہتی ہیں۔اداکارہ نے اب اپنی چھٹی کیموتھراپی مکمل ہونے پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ 6 کیموتھراپیز مکمل ہوچکی ہیں، اس موقع پر اپنے اس سفر کا مختصر حصہ شیئر کر رہی ہوں۔انجلین ملک نے لکھا کہ کیمو تھراپی کوئی مذاق نہیں ہے لیکن میں یہاں موجود ہوں اور کینسر کیخلاف جنگ لڑ رہی ہوں۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ ایک دن، ایک سانس اور ایک دل کی دھڑکن، میرے لیے یہ ہی طاقت ہے اور یہ میں ہوں۔انجلین ملک کی اس ویڈیو کے بعد ان کے مداحوں اور چاہنے والوں کی جانب سے جلد صحتیابی کیلئے دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Angeline Malik (@angelinemalikofficial)
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: انجلین ملک
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔