محکمہ موسمیات کی آج کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کیلئے خوشخبری سنادی، آج گرمی کی شدت میں کمی ہوگی تاہم موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے، آج شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 29.
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ہوا میں نمی کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جارہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے، سمندری ہوائیں بحال ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات
پڑھیں:
کراچی میں سب سے زیادہ چالان کس ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر جاری ہوئے؟
کراچی:ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی پر 24 گھنٹوں میں مزید 5791 الیکٹرانک چالان جاری کردیے، جس کے بعد گزشتہ4 روزکے دوران ای چالانز کی تعداد18ہزار733 سے تجاوز کرگئی۔
ٹریفک پولیس کے مطابق بدھ کی شب 12 بجے سے جمعرات کی شب 12 بجے تک سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 3546 ای چالان ،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 1555، ریڈ لائٹ کی خلاف ورزی پر 325، موبائل فون کے استعمال پر 166، اوور اسپیڈنگ پر 65 چالان کیے گئے ۔
اسی طرح کالے شیشوں پر 40 ای چالان ، نوپارکنگ پر 19 ، رانگ وے پر 13،اوور لوڈنگ پر 9 اور بے جا لوڈ پر 6ای چالان جاری کیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق یہ نظام شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے اورمؤثرنگرانی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہےاورعوامی تعاون سے یہ نظام مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔
شہریوں سے اپیل ہے کہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر ہو اور حادثات میں کمی لائی جا سکے۔