بابراعظم سڑک پر نوجوان مداحوں سے الجھ پڑے، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
قومی ٹیم کے سابق بابراعظم بنگلادیش کیخلاف سیریز سے باہر ہونے کے بعد سڑک پر نوجوانوں سے لڑ پڑے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابراعظم سڑک کے بیچ میں کچھ مداحوں کے ساتھ الجھ رہے ہیں۔
ویڈیو میں بابراعظم کو مداحوں نے گھیرا ہوا ہے اور کرکٹر تلخ لہجے میں انہیں کچھ کہہ رہے ہیں تاہم اسکی آواز واضح نہیں کہ معاملہ کیا ہوا۔
مزید پڑھیں: اپنی حدود میں رہیں! کامران اکمل کی بابراعظم کے والد کو وارننگ
بابراعظم نے ایک مداح کو دھکا دیتے ہوئے بھیڑ سے نکلے اور اپنی گاڑی کی طرف جاتے دیکھائی دیے، یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: "کامیاب لوگوں کے پیٹھ پیچھے باتیں کرنا ناکام ہونیوالوں کی مجبوری ہے"
واضح رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ میں بدترین پرفارمنس کے بعد بابراعظم کو ٹی20 اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا تھا جبکہ بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز میں انہیں موقع نہیں دیا گیا۔
مزید پڑھیں: "بابراعظم، رضوان کو صرف ٹیسٹ تک محدود رکھیں"
ادھر سابق کرکٹر کامران اکمل اور بابراعظم کے والد اعظم صدیقی کے درمیان سوشل میڈیا پر تلخیاں بڑھ گئی ہیں، گزشتہ دنوں وکٹ کیپر بیٹر کی جانب سے دیے گئے بیان کے بعد کرکٹر کے والد نے نام لیے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر کامران اکمل نے انہیں اپنی حدود میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: مسلح ملزمان نے اسکول طالبہ کے سامنے والد کو لوٹ لیا، واردات کی ویڈیو سامنے آگئی
ضلع وسطی کے علاقے بفرزون میں موٹرسائیکل سوارمسلح ملزمان نے اسکول طالبہ کے سامنے اس کے والد کو لوٹ لیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
رپورٹ کے مطابق ضلع وسطی کے تیموریہ تھانے کے علاقے بفرزون میں موٹرسائیکل سوارمسلح ملزمان نے اسکول طالبہ کے سامنے اس کے والد کولوٹ لیا۔
منگل کی صبح سویرے ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے شہری گھر کے باہر بیٹی کو اسکول چھوڑنے کیلیے جا رہا ہوتا ہے۔
شہری گھر کے باہر گلی میں کھڑا انتظار کر رہا تھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل پر سوار 2 مسلح ملزمان آگئے، ملزمان اسلحہ کے زور پر شہری سے موبائل فون اور نقدی چھین کر بآسانی فرار ہوگئے۔
فوٹیج میں اسکول یونیفارم میں طالبہ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے، پولیس کے مطابق متاثرہ شہری کی جانب سے تاحال کوئی رپورٹ درج نہیں کروائی گئی،سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔