بھارتی معروف نغمہ نگار اور اسکرین رائٹر جاوید اختر نے ایک حالیہ انٹرویو میں پاکستانی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کے تبصرے پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یہ فیصلہ خود کریں گے کہ کب بولنا ہے اور کسی اور کو یہ حق حاصل نہیں کہ ان کی خاموشی یا رائے کے وقت کا تعین کرے ممبئی میں دیے گئے انٹرویو میں جاوید اختر نے اعتراف کیا کہ بھارت میں بعض اوقات مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک ہوتا ہے لیکن ان کا کہنا تھا کہ اس پر بیرونی تنقید انہیں ناگوار گزرتی ہے انہوں نے اپنی اہلیہ شبانہ اعظمی کے ایک ذاتی واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی میں ایک مکان مالک نے صرف اس بنیاد پر فلیٹ دینے سے انکار کر دیا کہ وہ مسلمان ہیں جاوید اختر نے اس واقعے کے پس پردہ جذبات کی وضاحت کرتے ہوئے الزام پاکستان پر عائد کیا ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ مکان مالک ایک سندھی تھا جو تقسیم ہند کے وقت سندھ سے بےدخل کیا گیا اور اس کے دل میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کی جڑیں پاکستان سے جڑی ہوئی تلخیوں میں پیوست تھیں انہوں نے مزید کہا کہ ایسے رویوں کے پیچھے جو تاریخی دکھ چھپے ہوتے ہیں انہیں سمجھنے کی ضرورت ہے اور یہ فیصلے افراد کے تجربات اور جذبات سے جڑے ہوتے ہیں جاوید اختر نے واضح انداز میں کہا کہ بشریٰ انصاری یا کوئی دوسرا یہ طے نہیں کر سکتا کہ وہ کب اور کس موضوع پر بولیں گے یاد رہے کہ بشریٰ انصاری نے جاوید اختر کو نام لیے بغیر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ جب وہ پاکستان آتے ہیں تو خوشی سے بھرپور انداز میں جاتے ہیں لیکن بھارت جا کر پاکستان کے خلاف زہر اُگلتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ نصیر الدین شاہ جیسے فنکار خاموش ہیں تو جاوید اختر کو بھی اشتعال انگیز بیانات دینے کے بجائے خاموشی اختیار کرنی چاہیے اگر وہ کچھ اچھا نہیں کہہ سکتے تو خدا کا خوف کریں اور خاموش رہیں اس بیان کے بعد جاوید اختر کا یہ ردعمل دونوں ممالک میں فنکاروں کے بیچ جاری بیانیے کی ایک نئی قسط بن گیا ہے جو سرحد پار تعلقات پر بھی اثر انداز ہو رہا ہے

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: جاوید اختر نے تھا کہ

پڑھیں:

وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت میں  سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقررکردی گئیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی رہائی فورس سے متعلق درخواست پر سماعت 29جولائی کو ہوگی،خیبرپختونخوا میں 9مئی مقدمات کی واپسی کیخلاف اپیل بھی 29جولائی کو مقررکردی گئی۔

چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین خان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ سماعت کرے گا، عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیئے،آئینی عدالت نے 9مئی مقدمات کی واپسی  پرحکم امتناع جاری کر رکھا ہے۔

نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ  جاری کردیاگیا

ریڈیو پاکستان نے حملہ کیس واپس لینے کاخیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ چیلنج کیا ہے،ریڈیو پاکستان نے مقدمہ خیبرپختونخوا سے منتقل کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • پاسدارانِ انقلاب کی دھمکی پر برطانیہ کا بھی سخت ردعمل آگیا
  • فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ٹویٹ کیس کی سماعت ملتوی
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار