پنجاب: غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ریگولرائز کرنے کے میکانزم پر غور
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹو
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ریگولرائز کرنے کے میکانزم پر غور کیا گیا ہے۔
ہاؤسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن کے لیے غیر ضروری این او سی ختم کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پنجاب میں ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی کُل تعداد 7905 ہے، صوبے میں 2687 ہاؤسنگ اسکیمیں منظور شدہ، 5118 غیر قانونی یا انڈر پراسس ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایل ڈی اے کے زیر اہتمام 707 میں سے 427 منظور شدہ، 206 غیر قانونی ہیں، ہاؤسنگ سوسائٹی مینجمنٹ سسٹم متعارف کروایا جائے گا، ہاؤسنگ سوسائٹی کی منظوری، مینجمنٹ اور ٹرانسفر آن لائن ہوسکے گی، ڈاکومینٹس اپ لوڈ کرنے کے بعد این او سی فیسیں بھی آن لائن ادا ہوں گی۔
لاہورسینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے.
اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ غریب لوگوں سے پیسے لے لیے جاتے ہیں اور پلاٹ نہیں ملتے، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے قیام میں سرکاری محکمے بھی برابر کے ذمہ دار ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ ملی بھگت سے غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیمیں قائم ہوئیں، پلاٹ خریدنے والے عام آدمی کو ملی بھگت کی سزا ملتی ہے، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز بن رہی تھیں تو متعلقہ اداروں نے کیوں آنکھیں بند کر رکھیں؟
انہوں نے کہا کہ قواعد و ضوابط کے مطابق ہاؤسنگ اسکیموں کو ایک مرتبہ ایمنسٹی دینے پر غور کرنا ہوگا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز مریم نواز نے کہا
پڑھیں:
مرکزی رہنما پی پی پی کا پنجاب میں سیلاب متاثرین کی مدد پر مریم نواز سےاظہار تشکر
اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے پنجاب کے سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اظہار تشکر کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں رہنما پی پی پی نبیل گبول نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی فوری مدد پر مریم نواز شریف صاحبہ آپ کا بہت شکریہ۔
نبیل گبول نے کہا کہ میری درخواست پر آپ نے تحصیل علی پور کی تین یونین کونسلوں میں میرے گبول قبیلے کی بھرپور مدد کی اور آپ نے سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو بھی وہاں بھیجا۔
رہنما پی پی پی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مخاطب کرکے کہا کہ مریم اورنگزیب مقامی لوگوں سے ملیں اور ان کی بھرپور مدد کی، آپ کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوا ہوں۔