آسٹریلوی خاتون نے 7000 سے زائد پُل اپس کرکے ریکارڈ قائم کردیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
فٹنس کی شوقین ایک ایک آسٹریلوی خاتون نے 24 گھنٹوں میں 7,079 پل اپس مکمل کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔34 سالہ اولیویا ونسن نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ وہ ایک چیلنج کی تلاش میں تھیں جب ان کے شوہر اور کوچ نے مشورہ دیا کہ وہ 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ پل اپس کرنے والی خاتون کا ریکارڈ بنانے کی کوشش کریں۔انہوں نے بتایا کہ اس مشورے پر میں شروع میں ہنسی کیونکہ مجھے لگتا تھا کہ یہ ناممکن ہے، پھر میں نے دیکھا کہ موجودہ ریکارڈ کیا ہے۔ موجود ریکارڈ 4,081 تھا جسے دیکھ کر پھر میں نے دوبارہ سوچا کہ یہ ناممکن ہے۔لیکن پھر رفتا رفتا ونسن نے کہا کہ میں نے پچھلے ریکارڈ کے نمبروں کو ہرانے کا سنجیدگی سے سوچا جو پولش خاتون پولا گورلو نے 2021 میں قائم کیا تھا۔ اور بالآخر میں نے اس پر کچھ ریاضی کی اور میں ارادہ کیا کہ یہ میں کر سکتی ہوں۔ونسن نے اپنی پہلی کوشش سے پہلے تین ماہ تک تربیت حاصل کی، جو وقت سے پہلے ختم ہو گئی۔ خاتون نے کہا کہ مجھے اس میں تقریباً 12 گھنٹے لگے اور میں نے اپنے بائیں بازو میں ایک بائسپ ٹینڈن کھینچ لیا جس کا مطلب تھا کہ اس وقت میں ایک پل اپ بھی نہیں کر سکتی تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ایس سی او ویژن 2025، گلگت بلتستان میں جدید ترین 100 آئی ٹی سیٹ اپس قائم
اسپیشل کمیونکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) نے اپنے ویژن 2025 کے تحت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں جدید ترین 100 آئی ٹی سیٹ اپس قائم کیے گئے جبکہ آئی ٹی کے شعبہ میں نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لئے مسلسل کوشاں ایس سی او- وژن 2025 کے تحت 700 سے زائد افراد کو روزگار جبکہ 1500 فری لانسرز کو بااختیار بنایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ایس سی او کے وژن 2025 کے تحت پاکستان کا پہلا خواتین کے لیے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مظفرآباد میں قائم کیا گیا ہے اور خصوصی افراد کے لیے خودمختار رہائشی مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں۔
ڈی جی ایس سی او نے اس موقع پر کہا ایس سی او- وژن 2025 کے تحت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مشترکہ 100آئی ٹی پارکس قائم کیے گئے ہیں۔ ان اقدامات سے تقریباً 20 ملین ڈالر کے غیر ملکی زر مبادلہ کا حصول ممکن ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ آئی ٹی پارکس دو سال کی ریکارڈ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچے ہیں۔ ایس سی او نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور خطہ میں آئی ٹی انقلاب لانے کے لیے پر عزم ہے۔