آسٹریلوی خاتون نے 7 ہزار سے زائد پُل اپس کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
آسٹریلیا کی ایک فٹنس کی شوقین خاتون نے 24 گھنٹوں کے اندر 7,079 پُل اپس مکمل کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ یہ شاندار کارنامہ پچھلے ریکارڈ سے تقریباً دوگنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی شخص نے 10001 پل اپس لگا کر عالمی ریکارڈ توڑ دیا
یہ نیا ریکارڈ نیو ساؤتھ ویلز کے شہر واگا واگا کی رہائشی کینڈی کمنز (Kandy Cummins) نے 29 مئی سے 30 مئی 2025 کے دوران انجام دیا۔
انہوں نے مسلسل پُل اپس کرتے ہوئے جسمانی مضبوطی، حوصلے اور استقامت کی ایک غیرمعمولی مثال قائم کی۔
پچھلا ریکارڈ آسٹریلوی لائف گارڈ اور آئرن مین کین ایکسٹین (Cain Eckstein) کے پاس تھا، جنہوں نے 2016 میں 7,620 پل اپس کیے تھے۔ تاہم، بعد میں گنیز ورلڈ ریکارڈز نے ان کی کوشش کو باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا، جس کے باعث نیا تسلیم شدہ ریکارڈ کافی کم تھا، اور کینڈی کمنز نے اسی تسلیم شدہ حد کو پار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پلک جھپکتے ہی روبک کیوب حل کرنیوالے روبوٹ نے عالمی ریکارڈ بنا دیا
کینڈی نے اس ریکارڈ کو حاصل کرنے کے لیے کئی ماہ کی محنت، ورزش، اور منصوبہ بندی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف جسمانی چیلنج نہیں تھا، بلکہ ایک ذہنی اور جذباتی جدوجہد بھی تھی۔
انہوں نے کہا یہ صرف میرے لیے نہیں تھا، میں چاہتی تھی کہ میں لڑکیوں اور خواتین کو دکھا سکوں کہ وہ بھی دنیا کے سب سے مشکل جسمانی کارنامے سر انجام دے سکتی ہیں۔
کینڈی کی یہ کوشش نہ صرف ایک ذاتی کامیابی ہے بلکہ خواتین کی فٹنس اور قوتِ ارادی کی عالمی سطح پر پہچان کا ایک نیا باب بھی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آسٹریلین خاتون پل اپس عالمی ریکارڈ کینڈی کمنز گنیز ورلڈ ریکارڈ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا سٹریلین خاتون پل اپس عالمی ریکارڈ کینڈی کمنز گنیز ورلڈ ریکارڈ عالمی ریکارڈ
پڑھیں:
دریائے چناب اور دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب, قریبی علاقوں میں الرٹ جاری
دریائے چناب اور دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن (ایف ایف ڈی)کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور قادرآباد کے مقامات پر پانی کی سطح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 44 ہزار 378 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 20 ہزار 728 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ قادرآباد پر پانی کی آمد ایک لاکھ 19 ہزار 844 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 4 ہزار 844 کیوسک ریکارڈ ہوا۔اسی طرح دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر بھی پانی کی سطح بلند ہوگئی ، تربیلا بیراج پر آمد 3 لاکھ 58 ہزار کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 49 ہزار 900 کیوسک ہے، کالاباغ پر پانی کی آمد 3 لاکھ 66 ہزار 503 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 58 ہزار 503 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔چشمہ بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 59 ہزار 753 کیوسک جبکہ اخراج 3 لاکھ 40 ہزار 753 کیوسک ہے۔اس کے علاوہ تونسہ بیراج پر آمد 3 لاکھ 11 ہزار 896 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 5 ہزار 396 کیوسک ریکارڈ ہوا جبکہ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 45 ہزار 474 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 12 ہزار 781 کیوسک ہے۔ایف ایف ڈی کے مطابق تمام مقامات پر اس وقت نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے تاہم اگر بارشوں کا سلسلہ جاری رہا تو صورتِ حال مزید سنگین ہو سکتی ہے، متعلقہ حکام نے قریبی علاقوں کے رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔