Nawaiwaqt:
2026-07-24@06:15:26 GMT

مینٹورز 2 کروڑ روپوں کیلئے برطرفی کے انتظار میں!

اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT

مینٹورز 2 کروڑ روپوں کیلئے برطرفی کے انتظار میں!

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے مینٹورز کو فارغ ہونے کے فیصلے کے باوجود شعیب ملک کے علاوہ کوئی مستعفیٰ نہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس اگست میں پی سی بی نے چیمپئینز کپ کے 5 مینٹورز کا اعلان کیا تھا، ان میں مصباح الحق، ثقلین مشتاق، سرفراز احمد، شعیب ملک اور وقار یونس شامل تھے،ان کی ماہانہ 50 لاکھ روپے تنخواہ آغاز سے ہی زیربحث رہی، حال ہی میں کرکٹ بورڈ نے مطلوبہ نتائج نہ ملنے پر چیمپئنز کپ کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس کی جگہ پینٹنگولر کپ کی واپسی موقع ہے۔مینٹورز 2 کروڑ روپے کیلئے اپنی بورڈ کی طرف سے اپنی برطرفی کا انتظار کررہے ہیں۔شعیب ملک نوشتہ دیوار پڑھتے ہوئے پہلے ہی مستعفی ہوگئے تھے لیکن دیگر 4 مینٹورز نے اب تک چپ سادھی ہوئی ہے، ان میں بعض کو برطرفی کے پروانے کا انتظار ہے چونکہ پھر وہ معاہدے کے تحت 4 ماہ کی تنخواہ یعنی 2 کروڑ روپے کا کلیم کرسکیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ بورڈ نے چند روز قبل مینٹورز کو دیگر ذرائع سے پیغام پہنچا دیا تھا کہ اب ان کی ضرورت نہیں رہی، حکام کو لگتا تھا کہ شاید اب وہ ازخود مستعفی ہوجائیں لیکن مینٹورز نے ایسا نہ کیا جس پر بورڈ کو کوئی دوسرا آپشن دیکھنا پڑے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جس وقت مینٹورز کے انٹرویوز ہو رہے تھے تب انھوں نے ایسی کہانی بتا کر پیش کی کہ بورڈ کی کُل وقتی ملازمت قبول کر کے انھیں کروڑوں کا نقصان اٹھانا پڑے گا، کوچنگ کی اسائنمنٹس، ٹی وی پروگرامز،کمنٹری و لیگز سے انھیں بھاری آمدنی ہوتی ہے جسے چھوڑ کر وہ صرف ملک کی خدمت کیلئے آنا چاہتے ہیں، یوں انھیں ریکارڈ تنخواہ پر رکھا گیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ تقرری کے باوجود بیشتر نے بورڈ کو مختلف کہانیاں سنا کراپنے دیگر کام جاری رکھے، چند ماہ ہی بھاری تنخواہیں دینے کے بعد حکام کو اندازہ ہوگیا کہ اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ان میں سے بعض مینٹورز نے پی سی بی کو یہ بھی کہا ہے کہ ہمیں ہٹایا گیا تو ٹی وی پر تنقید شروع کردیں گے، حکام چاہتے ہیں کہ ان میں سے چند سابق اسٹارز کو کوئی اور ذمہ داری سونپ دیں اس کیلئے تنخواہ بھی آدھی کردی جائے گی، ابھی باضابطہ طور پر کسی کو کوئی پیشکش تو نہیں ہوئی لیکن غور جاری ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف