عیدالاضحیٰ پر کس ملک میں کتنی تعطیلات ہوں گی؟
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )خلیج، ایشیاءاور اس سے آگے کے بہت سے ممالک نے فلکیاتی پیشین گوئیوں کی بنیاد پر عیدالاضحیٰ 2025ءکیلئے عام تعطیل کی تاریخوں کی تصدیق کی ہے، کچھ ممالک میں عید الاضحیٰ 6 جون اور کچھ میں 7 جون کو منائی جائے گی۔
عیدالاضحی 6 جون بروز جمعہ
نجی ٹی وی سما کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان، قطر، آسٹریلیا، کویت اور انڈونیشیا سمیت کئی ممالک میں عیدالاضحی 6 جون کو منائی جائے گی اور یوم عرفات 5 جون کو ہوگا۔
عید الاضحی 7 جون بروز ہفتہ:پاکستان، مراکش، موریطانیہ، برونائی، ملائیشیا، بھارت اور بنگلہ دیش میں عید الاضحیٰ 7 جون کو منائی جائے گی۔سرکاری اعلانات کی بنیاد پر دنیا بھر میں عیدالاضحیٰ 2025ءکی تعطیلات کی فہرست یہ ہے۔
متحدہ عرب امارات نے سرکاری اور نجی شعبوں کیلئے عید کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل نے تصدیق کی ہے کہ وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے عیدالاضحی کی تعطیلات جمعرات 5 جون سے شروع ہوں گی اور اتوار 8 جون تک جاری رہیں گی۔ اس عرصے کے دوران سرکاری دفاتر اور نجی کاروباری ادارے بند رہیں گے، پیر 9 جون کو دوبارہ کام شروع ہوگا۔
سعودی عرب: 4 دن کی عید کی چھٹی ملے گی:سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پرسرکاری اور نجی اداروں میں 4 تعطیلات کا اعلان کیا ہے،تعطیلات عرفات کے دن یعنی جمعرات 5 جون سے اتوار 8 جون تک ہوں گی،معمول کا کام پیر 9 جون سے دوبارہ شروع ہوگا۔
سعودی ایکسچینج کیلئے 6 دن کی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ سعودی ایکسچینج (تداول) 5 جون سے 10 جون تک چھ دن کی چھٹی منائے گی، جس میں بدھ، 11 جون کو تجارت دوبارہ شروع ہوگی۔
کویت: 5 دن طویل ویک اینڈ کا اعلان:کویتی حکومت نے تمام سرکاری اداروں اور پبلک سیکٹر کے ملازمین کیلئے عیدالاضحیٰ پر 5 روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، جو جمعرات 5 جون سے پیر 9 جون تک جاری رہے گی، باقاعدہ کام کا آغاز منگل 10 جون کو ہوگا۔
قطر میں عید کی 5 روزہ تعطیلات کا اعلان:قطر نے بھی جمعرات 5 جون (یوم عرفات) سے پیر 9 جون تک پانچ روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان کی منظوری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے دی اور اسے قطر کے سرکاری گزٹ میں شائع کیا گیا، اس دوران وزارتیں اور سرکاری ادارے بند رہیں گے۔
عمان میں 5 دن کی چھٹی کا اعلان:عمان نیوز ایجنسی (او این اے) نے رپورٹ کیا ہے کہ ذی الحجہ کا چاند سرکاری طور پر نظر آنے کے بعد عمان میں عیدالاضحیٰ 6 جون 2025ء بروز جمعہ کو شروع ہوگی۔چاند دیکھنے کی مرکزی کمیٹی نے تصدیق کی کہ یکم ذوالحجہ 28 مئی کو آتی ہے، یوم عرفہ جمعرات 5 جون کو اور عید جمعہ 6 جون کو ہوگی۔
شاہی فرمان نمبر 88/2022 کے مطابق 9 سے 12 ذی الحجہ تک عام تعطیلات منائی جائیں گی چونکہ عید جمعہ کو آئی ہے، اس لئے ایک اضافی دن کی چھٹی دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں جمعرات 5 جون سے پیر 9 جون تک پانچ دن کی تعطیلات ہوں گی۔
بنگلہ دیش میں عیدالاضحیٰ پر 10 دن کی تعطیلات:بنگلہ دیش نے عیدالاضحیٰ کیلئے 10 دن کی عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، جو 5 جون سے شروع ہوکر 14 جون کو ختم ہونگی، وزارت پبلک ایڈمنسٹریشن نے ایک گزٹ نوٹیفکیشن میں اس کی تصدیق کی ہے۔
پاکستان میں عید الاضحی کی تاریخ کا اعلان:پاکستان میں 27 مئی کو چاند نظر نہ آنے کے بعد عید الاضحیٰ 7 جون کو منانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں ممکنہ طور پر 4 روز کی تعطیلات ہوں گی، جمعہ 6 جون سے پیر 9 جون تک تمام سرکاری و نجی اداروں میں تعطیلات ہوں گی۔
عمران خان نے حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا، بیرسٹر علی ظفر
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کا اعلان کیا ہے تعطیلات ہوں گی جمعرات 5 جون سے سے پیر 9 جون تک میں عیدالاضحی عید الاضحی کی تعطیلات دن کی چھٹی عام تعطیل تصدیق کی کے مطابق جون کو
پڑھیں:
14واں آئی ای ای ای پی فیئر 2025 ء ایکسپو سینٹر کراچی میں شروع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر) آئی ای ای ای پی فیئر کا 14واں ایڈیشن آج ایکسپو سینٹر کراچی میں باضابطہ طور پر شروع ہوگیا، جو 16 سے 18 ستمبر 2025 تک جاری رہے گا۔ یہ ایونٹ آئی ای ای ای پی کراچی سینٹر کی جانب سے، بدر ایکسپو سولیوشنز کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں 200 سے زائد مقامی و بین الاقوامی نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں جو الیکٹریکل، الیکٹرانکس، اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔اس موقع پر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (KCCI) کے صدر، جناب جاوید بلوانی، مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ انہوں نے منتظمین کو ایک اس نوعیت کے اہم اور وسیع پیمانے کے ایونٹ کے انعقاد پر سراہا۔”آئی ای ای ای پی فیئر الیکٹرانکس، الیکٹریکل اور قابلِ تجدید توانائی کے نمائش کنندگان، کنسلٹنٹس اور تجارتی زائرین کے لیے ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنے خیالات کا تبادلہ کریں، جدید ٹیکنالوجی میں ہونے والی ترقی سے آگاہی حاصل کریں، اور انجینئرنگ کے چیلنجز کے لیے جدید اور کم لاگت حل دریافت کریں۔ میں آئی ای ای ای پی کراچی اور بدر ایکسپو سولیوشنز کو ایک ایسا ایونٹ منعقد کرنے پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جس سے پوری صنعت کو فائدہ پہنچے گا۔”اپنے استقبالیہ خطاب میں، انجینئر نوید اکرم انصاری، چیئرمین آئی ای ای ای پی کراچی سینٹر، نے اس نمائش کی صنعت میں روابط بڑھانے میں اہمیت پر زور دیا۔”یہ نمائش کاروباری اداروں کو آپس میں رابطے قائم کرنے، پیشہ ورانہ شراکت داری بنانے اور مستقبل میں تعاون کے مواقع تلاش کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ یہ فیئر مختلف صنعتی شعبوں کے اسٹیک ہولڈرز کے ایک وسیع میدان کو ایک چھت کے نیچے اکٹھا کرتا ہے۔”ایونٹ کے دوران ایک اعلیٰ سطحی صنعتی سیمینار بھی منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں تعمیرات، ٹیکسٹائل، اور متعلقہ صنعتوں میں توانائی کے حل پر توجہ دی جائے گی۔ اس میں پائیدار توانائی سے متعلق ماہرین کی آراء اور رہنمائی شامل ہوگی۔آئی ای ای ای پی فیئر 2025 پاکستان کے انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں جدت، نیٹ ورکنگ، اور ترقی کے لیے ایک نمایاں پلیٹ فارم کے طور پر خدمات انجام دیتا رہے گا۔