ممبر کونسل شیخ احمد علی نوری نے کہا کہ یہ مجلس کا سالانہ ایونٹ ہے اور جب سے مجلس بنی ہے، اس وقت سے اب تک اس عنوان سے یہ کانفرنس انعقاد کرتی چلی آ رہی ہے۔ شہداء شمع محفل کائنات ہیں اور انکا راستہ ہی ہدایت کا راستہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یکم جون کو حمایت مظلومین جہاں و تکریم شہداء کانفرنس یادگار شہداء سکردو میں شرکت کے حوالے سے سکردو میں ایک کارنر میٹنگ ہوئی جس میں سکردو میں مقیم اہلیان نور پور گول کے عمائدین اور جوانوں نے شرکت کی۔ رکن جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے اس موقع پر عمائدین و جوانوں کو یکم جون کو یادگار شہداء پر منعقد ہونے والی اس عظیم الشان کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مجلس کا سالانہ ایونٹ ہے اور جب سے مجلس بنی ہے، اس وقت سے اب تک اس عنوان سے یہ کانفرنس انعقاد کرتی چلی آ رہی ہے۔ شہداء شمع محفل کائنات ہیں اور انکا راستہ ہی ہدایت کا راستہ ہے۔ ظالموں سے نفرت اور مظلوموں کی حمایت تشیع کا طرہ امتیاز ہے اور یہی ہماری سیاست کا بنیادی اساس بھی ہے۔ اس کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی اور صوبائی قائدین گلگت بلتستان کے مسائل، عوامی حقوق، لینڈ ریفارم بل، منرلز اور مائنینگ پر بھی عوام کو حقائق سے آگاہ کریں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کا راستہ

پڑھیں:

پاکستان دوسرا ٹی20 بھی ہار گیا سیریز بھی بنگلہ دیش کے حوالے کر دی

ڈھاکا — پاکستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں پہلی بار تین میچوں کی ٹی20 سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسرے ٹی20 میچ میں میزبان ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گرین شرٹس کو 8 رنز سے ہرا کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔

شیرِ بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیشی ٹیم 20 اوورز میں 133 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ جواب میں پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ناکام رہی اور پوری ٹیم 125 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے شاندار 51 رنز بنا کر مزاحمت کی، لیکن وہ ٹیم کو فتح دلانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ دیگر بیٹرز میں عباس آفریدی نے 19، احمد دانیال نے 17 اور خوشدل شاہ نے 13 رنز بنائے۔ صائم ایوب صرف ایک رن پر رن آؤٹ ہوئے، جبکہ فخر زمان (8)، محمد حارث، حسن نواز اور محمد نواز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔

بنگلہ دیش کی بولنگ میں شریف الاسلام نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ تنظیم حسن، مہدی حسن نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل، بنگلہ دیش کے جاکر علی 55 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے، مہدی حسن نے 33 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے احمد دانیال، عباس آفریدی اور سلمان مرزا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے ڈھاکہ میں ایئرفورس طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

سیریز کا تیسرا اور آخری میچ پاکستان کے لیے اعزاز بچانے کی کوشش ہوگا، جبکہ بنگلہ دیش مسلسل دوسری ٹی20 سیریز جیتنے کا عزم رکھتا ہے۔

ٹی20 انٹرنیشنل میں اب تک دونوں ٹیمیں 23 بار آمنے سامنے آ چکی ہیں، جن میں 19 بار پاکستان جبکہ 4 بار بنگلہ دیش فاتح رہا ہے۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • تین اہم سیاسی جماعتوں کا خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
  • ملک بھر کے ایئرپورٹس پر وی آئی پی لین کی حفاظت اے ایس ایف کے حوالے
  • حریت کانفرنس کا مشن واضح اور غیر متزلزل ہے، ہم اپنے شہداء کے خون کے امین ہیں، غلام محمد صفی
  • وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی مون سون کوآرڈی نیشن کانفرنس کا آغاز
  • ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی ڈھاکا پہنچ گئے، بھارت نے میٹنگ سے پھر کنارہ کرلیا
  • مولانا فضل الرحمٰن کے غیر فعال مجلس عمل کے رہنماؤں سے رابطے
  • کوئٹہ، راستہ نہ دینے پر کار سوار کی مظاہرین پر فائرنگ، چار افراد زخمی
  • پاکستان دوسرا ٹی20 بھی ہار گیا سیریز بھی بنگلہ دیش کے حوالے کر دی
  • سکردو میں پاک فوج کا بروقت ریسکیو آپریشن، تمام سیاح اور مقامی افراد بحفاظت نکال لیے گئے
  • مجلس عزاء میں رہبر کی تصویر لانا سیاست نہیں، علامہ حسن ظفر نقوی