پی آئی اے نے دبئی سے سکردو براہ راست پرواز بحال کر دی
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
اس سیزنل سروس کے آغاز کا اعلان دبئی میں پی آئی اے کے دفتر میں ایک خصوصی تقریب میں کیا گیا جس میں پی آئی اے کے ریجنل مینیجر سرمد اعزاز، دبئی میں تعینات پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد اور مختلف غیر ملکی سیاحوں نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ( پی آئی اے نے دبئی اور سکردو کے درمیان براہ راست پروازیں بحال کر دیں۔ انٹرنیشنل فضائی سروس کی بحالی سے گلگت بلتستان کے دور افتادہ لیکن پرکشش سیاحتی مقامات تک رسائی پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہو گئی ہے، اس سیزنل سروس کے آغاز کا اعلان دبئی میں پی آئی اے کے دفتر میں ایک خصوصی تقریب میں کیا گیا جس میں پی آئی اے کے ریجنل مینیجر سرمد اعزاز، دبئی میں تعینات پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد اور مختلف غیر ملکی سیاحوں نے شرکت کی۔ ان سیاحوں نے افتتاحی پرواز کی پیشگی بکنگ کر رکھی تھی، جو اسکردو کے قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے منتظر ہیں، سکردو، جو پاکستان کے شمالی خطے میں واقع ہے، اپنی برفیلی چوٹیاں، خاموش وادیاں اور سرد صحرا کی وجہ سے عالمی سطح پر ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔
یہاں دنیا کے بلند ترین پہاڑی سلسلے موجود ہیں جو ہر سال ہزاروں سیاحوں کو اپنی جانب کھینچتے ہیں۔ براہ راست پرواز کی بدولت طویل زمینی سفر کی زحمت سے بچا جا سکے گا، جو قراقرم ہائی وے کے ذریعے تقریبا 20 گھنٹے میں طے ہوتا ہے، اب یہی فاصلہ ہوائی جہاز کے ذریعے تین گھنٹوں سے بھی کم وقت میں مکمل کیا جا سکے گا۔ گرمیوں کے موسم میں جب خلیجی ممالک شدید گرمی کی لپیٹ میں ہوتے ہیں، گلگت بلتستان کا معتدل موسم سیاحوں کے لیے ایک خوشگوار متبادل بنتا ہے۔ سردیوں میں برفباری کے مناظر اور سرد صحرائی منطقہ، اسکردو کو ایک منفرد سرد سیاحتی تجربہ فراہم کرتا ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ پرامید ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور عالمی سیاحوں کے لیے شمالی علاقوں تک رسائی مزید آسان ہو جائے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں پی آئی اے کے
پڑھیں:
دبئی‘ خطرناک ڈرائیونگ پر گاڑی ضبط
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی: دبئی حکام نے خطرناک ڈرائیونگ پر گاڑی ضبط کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
عرب نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اہم شاہراہ پر نصب کیمرے میں دیکھا گیا تھا کہ ایک محنت کش ڈلیور بائیکر کو تنگ کرنے پر گاڑی ضبط کر کے اس پر مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔
اعلیٰ حکام کے مطابق وڈیو میں دیکھا گیا کہ کار ڈرائیور نے محنت کش بائیکر کا راستہ روکا، جبکہ پولیس نے کار ڈرائیور کی وڈیو جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے ڈرائیور کی شناخت کر کے گاڑی اس کے گھر جا کر ضبط کرلی۔