Islam Times:
2025-10-08@23:15:33 GMT

جامعہ نجف سکردو میں محفل انس با قرآن اور تقسیم انعامات

اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT

شیخ اکمل طاہری نے کہا کہ آپ حافظان قرآن واقعی قرآن کے محافظ ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کی حفاظت کی جو ذمہ داری لی ہے یہ ذمہ داری آپ کے ذریعے انجام پا رہی ہے۔ اگر قرآن کی تلاوت کے بعد آپ کو تسکین قلب حاصل ہو جائے تو گویا آپ نے قرآن سے گفتگو کی ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

جامعہ نجف سکردو میں محفل انس با قرآن اور تقسیم انعامات

جامعہ نجف سکردو میں محفل انس با قرآن اور تقسیم انعامات

جامعہ نجف سکردو میں محفل انس با قرآن اور تقسیم انعامات

جامعہ نجف سکردو میں محفل انس با قرآن اور تقسیم انعامات

جامعہ نجف سکردو میں محفل انس با قرآن اور تقسیم انعامات

جامعہ نجف سکردو میں محفل انس با قرآن اور تقسیم انعامات

جامعہ نجف سکردو میں محفل انس با قرآن اور تقسیم انعامات

جامعہ نجف سکردو میں محفل انس با قرآن اور تقسیم انعامات

جامعہ نجف سکردو میں محفل انس با قرآن اور تقسیم انعامات

جامعہ نجف سکردو میں محفل انس با قرآن اور تقسیم انعامات

جامعہ نجف سکردو میں محفل انس با قرآن اور تقسیم انعامات

جامعہ نجف سکردو میں محفل انس با قرآن اور تقسیم انعامات

اسلام ٹائمز۔ جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ پاکستان کی جانب سے منعقدہ بین المدارس قرآنی مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے لیے بین الاقوامی مبلغ حجۃ الاسلام شیخ اکمل طاہری کی جانب سے اعلان کی گئی خطیر انعامی رقوم کی تقسیم کے لیے جامعۃ النجف کے شیخ مفید ہال میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ اس نورانی محفل کے مہمان خصوصی آیت اللہ شیخ باقر مقدسی جبکہ صدرِ محفل حجت الاسلام شیخ اکمل طاہری تھے۔ جامعۃ النجف کے پرنسپل علامہ شیخ محمد علی توحیدی اس بابرکت محفل کے میزبان تھے۔ آیت اللہ باقر مقدسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قرآن قیامت کے دن ہماری شفاعت کرے گا اور قاری قرآن کا چہرہ اتنا نورانی ہو گا جسے کوئی زائل نہیں کر سکتا۔ انھوں نے کہا کہ قرآن مجید کی قرائت کے ساتھ ساتھ قرآن فہمی بھی اشد ضروری ہے۔ قرآن کی حفاظت کے لیے بہت سارے علماء جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔ انہوں نے مفسر قرآن شیخ محسن نجفی اعلی اللہ مقامہ کی قرآنی خدمات اور کم وقت میں کثیر تعداد میں حفاظ قرآن تیار کرنے پر ان کی روح پرفتوح کو خراج عقیدت پیش کیا۔

شیخ اکمل طاہری نے کہا کہ آپ حافظان قرآن واقعی قرآن کے محافظ ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کی حفاظت کی جو ذمہ داری لی ہے یہ ذمہ داری آپ کے ذریعے انجام پا رہی ہے۔ اگر قرآن کی تلاوت کے بعد آپ کو تسکین قلب حاصل ہو جائے تو گویا آپ نے قرآن سے گفتگو کی ہے۔ انھوں نے قرائت قرآن کے ساتھ ساتھ قرآن فہمی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ میزبان علامہ شیخ محمد علی توحیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حدیث کی رو سے بہترین انسان قرآن مجید سیکھنے والا پھر دوسروں کو سکھانے والا ہے۔ انھوں نے اس قرآنی محفل کو بہترین پروگرام قرار دیا۔ آخر میں قرائت قرآن مجید، ترتیل قرآن مجید، حفظ اور اذان مقابلہ جات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو مہمان علمائے کرام اور مدرسہ ھذا کے اساتذہ کرام کے ہاتھوں انعامات سے نوازا گیا۔ بلتستان کے نو عمر قاریان قرآن نے اس محفل میں حسن تلاوت کے جوہر دکھائے۔ نظامت کے فرائض شیخ اشرف مظہر نے انجام دئیے۔.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جامعہ نجف سکردو میں محفل انس با قرآن اور تقسیم انعامات شیخ اکمل طاہری کہا کہ

پڑھیں:

پارٹی تقسیم کی کوششیں ناکام ہوں گی، بابر سلیم سواتی

پشاور:

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں بعض حلقوں کی جانب سے پھیلائی جانے والی افواہوں اور غلط معلومات کا مقصد تحریک انصاف کے اندر بے چینی پیدا کرنا ہے، لیکن ایسی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہم عمران خان کے وژن اور عوامی خدمت کے مشن کے لیے متحد اور یکسو ہیں۔ ہمارے قائد ناحق قید میں ہیں اور ان کی رہائی ہمارا عوامی مینڈیٹ ہے۔

بابر سلیم سواتی کا کہنا تھا کہ پارٹی کے تمام کارکن اور قیادت، فیصلوں کی مکمل پابندی کرتے ہیں اور کسی بھی قسم کی غیر منظم سرگرمی یا انتشار کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ منظم جدوجہد اور نظم و ضبط کے ذریعے ہی ہم اپنے کپتان کی رہائی اور تحریک انصاف کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کو تقسیم کرنے کی تمام کوششیں دراصل عمران خان مخالف قوتوں کا آخری حربہ ہیں مگر تحریک انصاف کا اتحاد، نظم و ضبط، اور حقائق پر مبنی مؤقف ہی اس کی اصل طاقت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جامعہ کراچی میں دو تنظیموں کے درمیان تصادم اور موٹرسائیکل نذر آتش کرنے پر 5 طلبا کو شوکاز نوٹس جاری
  • ن ،ش، م کو تقسیم کرنے والے ناکام،ہمیشہ منہ کی کھائیں گے، وزیراعلی پنجاب
  • کیمسٹری کا نوبل انعام: 3 سائنسدانوں کے ناموں کا اعلان
  • دینی مدارس قرآن و حدیث کی اشاعت اور نسل نو کے ایمان کی حفاظت کا بہترین ذریعہ ہے، مولانا طارق جمیل
  • کراچی میں المناک حادثہ: ٹینکر کے اناڑی ڈرائیور نے حافظ قرآن بچے کی جان لے لی
  • پارٹی تقسیم کی کوششیں ناکام ہوں گی، بابر سلیم سواتی
  • نوبل انعام 2025 کا پہلا اعلان: مکمل شیڈول اور انعامی رقم جاری
  • ڈاکٹر فتح محمد مری جامعہ سندھ کے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری
  • امریکی بحریہ کی 250ویں سالگرہ کی تقریب، ٹرمپ کے رقص نے محفل لوٹ لی، ویڈیو وائرل 
  • ریاض: جامعہ نورہ یونیورسٹی میں ’انٹرنیشنل بک فیئر‘ کا کامیاب انعقاد