وزیراعلیٰ سندھ کو بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کی تجویز
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو وزراء نے بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کی تجویز دے دی۔
کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی کابینہ کے ساتھ بجٹ پروپوزلز پر اجلاس کیا، جس میں صوبائی وزراء، مشیران، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ اور متعلقہ سیکریٹریز شریک تھے۔
اس دوران سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میں کابینہ اراکین سے آئندہ بجٹ کے حوالے سے مشاورت کرنا چاہتا ہوں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر ہر ضلع سے بجٹ تجاویز لی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نئے بجٹ میں پانی، نکاسی، سولر، تعلیم، صحت، زراعت اور صنعتی ترقی اہم ہوں گے، سیلاب متاثرین کی بحالی، اسکولوں اور اسپتالوں کی مرمت جاری رہے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ رواں مالی سال میں کوئی نئی اسکیم نہیں لی گئی تھی، حکومت نے زیادہ سے زیادہ جاری اسکیمیں مکمل کرنے کی کوشش کی۔
اُن کا کہنا تھا کہ نئے سال میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر نئی اسکیمیں شامل کررہے ہیں، تمام محکموں، اُن کے ذیلی اداروں اور ضلعوں سے نئی اسکیمیں آچکی ہیں۔
سید مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر بھی نئے پراجیکٹس شروع کریں گے، غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کو نئے بجٹ میں اہمیت دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بحالی اور دیکھ بھال کے حوالے سے بجٹ میں اضافہ ہوگا، اسپتالوں کے آلات اور اُن کی مزید بہتری کےلیے بجٹ رکھا جائے گا، نئے سال میں کراچی میں ٹرانسپورٹ کے چند پروجیکٹس مکمل ہوں گے۔
اجلاس میں وزراء نے نئے بجٹ کےلیے وزیراعلیٰ سندھ کو تجاویز دیں، جن میں ایک غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کی تھی۔
وزراء نے بلدیاتی اداروں کو اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کےلیے اقدامات کرنے، لوکل گورنمنٹ کو مزید مستحکم کرنے، نئے سال میں ڈیجیٹل کیش ٹرانسفر کو متحرک کرنے کی تجاویز بھی دیں۔
صوبائی کابینہ ارکان نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو نئے سال میں مزید اضلاع تک وسعت دینے، بجلی کےلیے سولر سسٹم کو مستحکم کرنے، مختلف اضلاع میں بس اسٹینڈیز کی تعمیر کے پروپوزل دیے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عید کے بعد مزید اجلاس کرکے بجٹ تجایوز کو حتمی شکل دیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نئے سال میں نے کہا کہ
پڑھیں:
پنجاب: متاثرہ فصلوں اور لائیو اسٹاک کے نقصان کا ازالہ کرنے کا فیصلہ
---فائل فوٹووزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیلابی ریلوں سے متاثرہ فصلوں اور لائیو اسٹاک کے نقصان کا ازالہ کریں گے، کچے گھروں کے مکینوں کی بھی مالی معاونت کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ نے ننکانہ صاحب شہر اور دیہات کا دورہ کیا اور سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔
انہوں نے دو فلڈ ڈرین بنانے کا اعلان کیا اور سڑکوں اور ترقیاتی منصوبوں کی جَلد تکمیل کی بھی ہدایت کی۔
مریم نواز نے ننکانہ صاحب میں الیکٹرک بسوں کی تعداد بڑھانے، روٹی کے نرخ کنٹرول کرنے اور کلینک آن وہیلز کی تعداد بڑھانے کا بھی حکم دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے سلانی موڑ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور میراں پور گاؤں میں امدادی سامان کی تقسیم کا آغاز کیا۔
انہوں نے گردوارہ جنم استھان اور دیگر علاقوں کا بھی دورہ کیا اور بچوں کو مٹھائیاں دیں۔