لیسکو میں بلوں کی اقساط کرنے پر 30 جون تک پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں بجلی کے بلوں کی اقساط کرنے پر 30 جون تک پابندی عائد کردی گئی۔
لیسکو حکام کے مطابق یہ پابندی جون میں ریکوری ہدف پورا کرنے کے لیے لگائی گئی ہے، کمپنی اپریل کے بعد اپنا مقررہ ریکوری ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
لیسکو حکام کے مطابق سرکاری اداروں کو بھی نادہندگی پر آخری نوٹس دے دیے گئے ہیں، جو ادارہ بل نہیں دے گا اس کا کنکشن کاٹ دیا جائے گا
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سندھ میں اسلحہ کی نمائش پر 90 دن کیلئے پابندی
سندھ حکومت نے امن و امان برقرار رکھنے کےلیے اہم فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے سندھ میں اسلحہ کی نمائش پر 90 دن کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
کراچی سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سیکیورٹی گارڈز کو ڈیوٹی کے دوران اسلحہ گاڑی کے اندر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی پر متعلقہ ایس ایچ او کو کارروائی کا اختیار دے دیا گیا ہے۔