سعودی وزیر خارجہ اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ دمشق پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
شامی سرکاری خبر رساں ایجنسی "سانا" کے مطابق، عبوری شامی صدر نے دارالحکومت دمشق میں سعودی وفد کا استقبال کیا، جہاں دونوں فریقین نے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے اور خاص طور پر معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں مشترکہ ہم آہنگی کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ دمشق پہنچ گئے۔ عبوری شامی حکومت کے وزیر خارجہ و مہاجرین، اسعد الشیبانی نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ آل سعود کا ایک اعلیٰ سطحی اقتصادی وفد کے ہمراہ استقبال کیا۔ یہ دورہ سعودی عرب کی جانب سے شام میں "استحکام کے فروغ اور تعمیرِ نو" کے مقصد کے تحت کیا گیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر جاری کردہ ایک بیان میں بتایا کہ اقتصادی وفد میں شاہی دیوان کے مشیر محمد بن مزید التوبجری، نائب وزیر خزانہ عبد المحسن بن سعد الخلف، معاون وزیر سرمایہ کاری عبد اللہ بن علی الدبیخی اور وزارت خارجہ کے اقتصادی و ترقیاتی امور کے انڈر سیکریٹری عبد اللہ بن فہد بن زرعہ سمیت مختلف شعبوں کے متعدد اعلیٰ حکام شامل ہیں۔ شامی سرکاری خبر رساں ایجنسی "سانا" کے مطابق، عبوری شامی صدر نے دارالحکومت دمشق میں سعودی وفد کا استقبال کیا، جہاں دونوں فریقین نے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے اور خاص طور پر معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں مشترکہ ہم آہنگی کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کی ویڈیوز منظرِ عام پر آنے کے بعد کئی سوالات نے جنم لیا: اختیار ولی
—فائل فوٹوزوزیرِاعظم کے کو آر ڈینیٹر برائے اطلاعات اختیار ولی کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کی ویڈیوز منظرِ عام پر آنے کے بعد کئی سوالات نے جنم لیا ہے۔
اپنے بیان میں اختیار ولی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پروپیگنڈا نیٹ ورک نے ویڈیوز کو جعلی قرار دینے کی مہم شروع کر دی، ویڈیوز کی فرانزک کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔
اختیار ولی نے کہا کہ سہیل آفریدی کی ویڈیوز کو کسی اور موقع کی قرار دینے سے جرم کی سنگینی کم نہیں ہو جاتی، سہیل آفریدی کا جرم 9 مئی کے دیگر مجرموں سے زیادہ سنگین ہے۔
وزیرِ اعظم کے کو آر ڈینیٹر نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ نے ریاست کے تحفظ کا حلف اٹھایا ہے، حلف اٹھانے کے بعد بھی ان کے بیانات ہر اعتبار سے قابلِ گرفت ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کی تقاریر اور بیانات حلف کی سنگین خلاف ورزی ہیں، یہ کسی طور وزارتِ اعلیٰ کےاہل نہیں رہے۔