گداگری کو ناقابلِ ضمانت جرم قرار دینا ضروری ہے: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھکاری مافیا ملک کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے، ان سے سختی سے نمٹا جائے، گداگری کو ناقابلِ ضمانت جرم قرار دینا ضروری ہے۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت کاؤنٹر ٹیررازم کمیٹی اور ہارڈن دی اسٹیٹ کمیٹی کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ نادرا ایگزٹ پوائنٹس پر لائیو ڈیٹا ویری فکیشن کی سہولت فراہم کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام اداروں کو مل کر ون ڈاکومنٹ سسٹم کو مکمل نافذ کرنا ہوگا، ملک سے غیرقانونی اسپیکٹرم کے خاتمے کے لیے وفاقی وصوبائی اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے وزارتِ توانائی اور صوبائی حکومتوں کو تعاون فراہم کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: محسن نقوی
پڑھیں:
سیلابی صورتحال کی 1912ء کے ماڈل سے لوگوں کو ارلی وارننگ دی جا رہی ہے: شیری رحمان
---فائل فوٹوسینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ملک میں ارلی وارننگ کا سسٹم موجود نہیں، 1912ء کے ماڈل سے لوگوں کو ارلی وارننگ دی جا رہی ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی کے اجلاس سے کمیٹی چیئرمین، شیری رحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی ایم اے نے اپنی ذمہ داری نبھائی، انہوں نے بروقت وارننگ جاری کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ قدرتی آفات نہیں کلائمیٹ چینج ہے جس میں بدقسمتی سے پاکستان کا پہلا نمبر ہے۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ہر چیز کو قدرتی آفت کہہ کر بری الذمہ نہیں ہو سکتے، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پنڈی میں سیوریج کا مناسب نظام نہیں، آئندہ اجلاس میں انہیں بلانا ہوگا۔