چترال(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع اپر چترال کے دور افتادہ گاؤں تورکہو (سوریچ) میں ایک ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا جس نے نہ صرف مقامی لوگوں کو حیران کیا بلکہ ہر جانب دلچسپی کا باعث بن گیا۔ فرنٹیئر کور (ایف سی) کے ایک نوجوان اہلکار سرتاج احمد نے ایک نہیں بلکہ دو لڑکیوں سے بیک وقت نکاح کرلیا — اور وہ بھی ان کی رضامندی سے!

معاملہ کچھ یوں تھا کہ سرتاج اپنی پسند کی ایک لڑکی کو بھگا کر گھر لایا تاکہ اس سے شادی کر سکے، مگر جیسے ہی وہ گھر پہنچا، ایک اور چونکا دینے والا انکشاف ہوا۔ وہاں ایک اور لڑکی موجود تھی جو خود سرتاج سے شادی کرنے آئی تھی! حیرت، الجھن اور کشیدگی کا ماحول بن گیا کیونکہ دونوں لڑکیاں سرتاج سے نکاح کی خواہش مند تھیں۔
رپورٹ کے مطابق، سرتاج احمد دونوں لڑکیوں سے بیک وقت رابطے میں تھا اور دونوں سے شادی کا وعدہ کر رکھا تھا۔ جیسے ہی حقیقت کھلی، گاؤں کے بزرگ اور مقامی عمائدین نے صورتحال کو سلجھانے کی کوشش کی اور تجویز دی کہ دونوں میں سے ایک لڑکی واپس چلی جائے، مگر دونوں نے صاف انکار کر دیا۔ دونوں کا مؤقف تھا کہ سرتاج نے وعدہ کیا تھا اور وہ اپنی بات سے پیچھے نہیں ہٹیں گی۔

معاملہ شدت اختیار کر گیا تو علاقے کے ایک معتبر عالم دین کو بلایا گیا۔ جنہوں نے دونوں لڑکیوں سے الگ الگ رضامندی حاصل کی، اور جب واضح ہوا کہ دونوں بخوشی نکاح پر آمادہ ہیں تو انہوں نے سرتاج احمد کا نکاح دونوں سے کروا دیا — وہ بھی 9، 9 لاکھ روپے حق مہر پر!

نکاح کے بعد گاؤں میں جشن کا سماں بن گیا۔ وہ فضا جو پہلے بے چینی سے بھری تھی، اب خوشی کی صداؤں سے گونجنے لگی۔ اہلِ گاؤں بڑی تعداد میں مبارکباد دینے پہنچے اور اسے علاقے کی تاریخ کا پہلا ایسا واقعہ قرار دیا۔

جلد ہی اس انوکھے نکاح کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی، جس میں سرتاج دونوں دلہنوں کے درمیان خوش و خرم کھڑا نظر آتا ہے، جبکہ دوست احباب قہقہے لگاتے اور مبارکباد دیتے دکھائی دیتے ہیں۔ ایک خاتون کی آواز سنائی دیتی ہے: ”اچھی طرح پکڑ لو، بھاگ نہ جائے!“

اگرچہ نکاح لڑکیوں کی رضامندی سے ہوا، تاہم ان کے والدین کی طرف سے اس شادی کی باضابطہ منظوری ابھی باقی ہے۔ مگر گاؤں والوں کے لیے یہ دن مدتوں یاد رکھا جائے گا — جب ایک دولہا، دو دلہنوں کے ساتھ رخصت ہوا۔
https://dailyausaf.

com/wp-content/uploads/2025/05/merriage-of-a-chitrali-boy.mp4
مزیدپڑھیں:پاک ایران تعلقات میں نئی بلندیاں، باہمی تجارت 3 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: لڑکیوں سے

پڑھیں:

چترال میں شدید بارشیں، سیلاب نے تباہی مچادی

چترال کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کی وجہ سے 20مقامات پر سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، جہاں ایک مسجد شہید ہوئی، کئی گاڑیاں، زرعی اراضی اور مرکزی شاہراہ سمیت رابطہ سڑکیں بہہ گئیں اور کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
لواری ٹنل اور اطراف میں بارش کے بعد عشریت اور دوسرے مقامات پر ندی نالوں میں طغیانی سے سیلابی ریلوں میں اضافہ ہو گیا ہے جس سے چترال-پشاور مرکزی شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کئی گھنٹوں تک بند رہی اور سیکڑوں مسافر گاڑیاں لواری ٹنل میں پھنس کر رہ گئیں۔
لواری ٹنل چترال کی طرف پھنسے مسافروں کو سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کاسامنا ہے۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی حکام نے بتایا کہ متاثرہ روڈ کی صفائی کا کام جاری ہے، جگہ جگہ سیلابی ریلے آنے کے باعث ٹریفک بحال کر نے کرنے کے لیے کام جاری ہے۔
ادھر دیر،چترال شاہراہ اور دیگر سڑکیں ٹریفک کے لیے بحال کردی گئی ہیں۔
چترال کی ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سیلابی صورت حال میں شہری بلاوجہ گھروں سے نہ نکلیں کیونکہ مزید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ موجود ہے۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • ماں بننے کی خبروں پر کترینہ کیف کا انٹرویو وائرل
  • کراچی: شادی والے دن لاپتا ہونیوالے دُلہا کے کیس کا ڈراپ سین، نوجوان کا بیان سامنے آگیا
  • طلاق کی افواہوں کے دوران ایشوریا رائے بچن کی والدہ سے ملاقات کی اصل وجہ سامنے آگئی
  • چترال میں شدید بارشیں، سیلاب نے تباہی مچادی
  • پاکستان: لڑکیوں کو رحم کے سرطان سے بچاؤ کی ویکسین مہم کا آغاز
  • 31 سالہ فلسطینی نوجوان غزہ سے جیٹ اسکی پر یورپ پہنچ گیا
  • اداکارہ کا طلاق کے بعد فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل
  • شادی کے دن لاپتا ہونے والے نوجوان کی واپسی، ‘زبردستی’ کے رشتے سے بھاگ کر سڑکوں پر پھرنے کا انکشاف
  • نفرت کو شکست، پاک بھارت مقابلے میں بھارتی اور پاکستانی شائقین کی گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
  • نائجیریا میں شادی کی بس حادثے کا شکار، 19 افراد ہلاک