مستونگ: دہشتگردوں کا لیویز تھانے پر حملہ، عمارت نذر آتش، گاڑی اور ریکارڈ بھی جلا دیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دہشتگردوں نے لیویز تھانے پر حملہ کرکے عمارت کو نذر آتش کردیا۔
یہ بھی پڑھیں فتنہ الہندوستان کے بلوچستان میں دہشتگرد حملے، مزید شواہد سامنے آگئے
لیویز حکام نے بتایا کہ مسلح حملہ آوروں نے لیویز تھانہ ولی خان پر حملہ کرکے عمارت کو نذر آتش کردیا۔
حکام کے مطابق مسلح افراد نے تھانے کے ساتھ ساتھ ایک گاڑی، ریکارڈ اور دیگر املاک کو بھی نذرِ آتش کیا۔
حملے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز علاقے کی طرف روانہ ہوئیں، تاہم دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں بلوچستان: سیکیورٹی فورسز نے بھارتی سپانسر 3 دہشتگرد ہلاک کردیے
دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے پہنچنے سے پہلے ہی فرار ہو گئے اور اپنا اسلحہ بھی چھوڑ گئے، حکام نے بتایا کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بلوچستان تھانہ نذر آتش دہشتگردی مستونگ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان تھانہ نذر ا تش دہشتگردی مستونگ وی نیوز
پڑھیں:
سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 19 جولائی کو بلوچستان کے ضلع قلات میں خفیہ معلومات پر مبنی کامیاب آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم ”فتنہ الہندوستان“ سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔
اس آپریشن کے بعد 21 جولائی کو علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن کیا گیا، جس کے دوران مزید 4 دہشت گردوں کو تلاش کر کے کامیابی سے ہلاک کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کا ایک خفیہ ٹھکانہ بھی تباہ کیا گیا، جہاں سے بڑی تعداد میں جدید اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز قوم کے عزم اور حوصلے کے ساتھ بلوچستان میں امن، ترقی اور استحکام کے دشمنوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، سکیورٹی فورسز نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم گروہوں کی بزدلانہ کارروائیوں کو ناکام بنا کر ایک مرتبہ پھر واضح کر دیا ہے کہ پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قلات میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ کیلئے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے، ملکی سالمیت کے دشمن فتنہ الہندوستان کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، حکومت دہشت گردی کے مکمل سد باب کے لیے پرعزم ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے قلات میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا اور فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام کرتا ہوں، ملک سے فتنہ الہندوستان کے ایک ایک دہشت گرد کا صفایا کریں گے۔