حکومت نے بلوچستان کی تمام دہشت گرد تنظیموں کو فتنہ الہندوستان کا نام دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
حکومت پاکستان نے بلوچستان کی تمام دہشت گرد تنظیموں کو فتنہ الہندوستان کا نام دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے دہشت گرد تنظیموں کو فتنہ الہندوستان کا نام دینے کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث تمام دہشت گرد تنظیمیں فتنہ الہندوستان کہلائی جائیں گی۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ نام ان دہشت گرد تنظیموں کے اصل نظریہ، عزائم اور مقاصد کو اجاگر کرتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سمیت دیگر ملک مخالف مسلح تنظیموں کو فتنہ الخوارج کا نام دیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فتنہ الہندوستان تنظیموں کو فتنہ کا نام
پڑھیں:
ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
اسلام آباد:ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان کردیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ ٹیکس سال 2026 کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کا باقاعدہ آغاز 27 جولائی سے ہوگا۔ ترجمان کی جانب سے تمام ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ٹیکس گوشوارے درست، مکمل اور دیانتداری کے ساتھ جمع کرائیں تاکہ ٹیکس نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ریٹرن میں فراہم کی جانے والی تمام معلومات درست اور حقیقت پر مبنی ہونا ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ٹیکس دہندہ اس بات کو یقینی بنائے کہ گوشوارے میں درج تمام تفصیلات حقائق کے مطابق ہوں تاکہ شفافیت اور درستگی برقرار رہے۔
ایف بی آر کے ترجمان نے کہا کہ بروقت اور درست ٹیکس گوشوارے مضبوط ٹیکس نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقررہ طریقہ کار کے مطابق اپنے ریٹرن بروقت جمع کرائیں اور معلومات کی درستگی کا خاص خیال رکھیں۔