وزارت داخلہ نے بلوچستان میں دہشت گردی کرنے والی تنظیموں کو ’فتنہ الہندوستان‘ کا نام دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اسلام آباد سے جاری نوٹیفکیشن کے ذریعے حکومت نے بلوچستان میں تمام دہشت گرد تنظیموں کو فتنہ الہندوستان کا نام دے دیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث تمام تنظیمیں فتنہ الہندوستان کہلائی جائیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فتنہ الہندوستان کا نام ان تمام دہشت گرد تنظیموں کے اصل نظریے، عزائم اور مقاصد کو اجاگر کرتا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: فتنہ الہندوستان کا نام

پڑھیں:

معرکہ حق میں ناکامی چھپانے کیلئے بھارت کا پاکستان میں پراکیسز کا بے دریغ استعمال

اسلام آباد:فتنہ الہندوستان کے بلوچستان میں دہشت گرد حملے، بھارت کے ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق معرکہ حق میں ناکامی کی ہزیمت چھپانے کے لیے بھارت نے اپنی پراکسیز کا بے دریغ دوبارہ استعمال شروع کر دیا، بلوچستان میں بھارتی سرکردہ فتنہ الہندوستان معصوم بلوچوں بچوں اور خواتین کو نشانہ بنانے لگی۔

بھارت منظم منصوبے کے ساتھ سپانسرڈ دہشت گردوں سے بلوچستان میں حملے کروا رہا ہے، مزدوروں کا ناحق قتل، جعفر ایکسپریس ٹرین، اے پی ایس بس خصداراورسوراب حملہ اسی سلسلے کی کڑی ہے، فتنہ الہندوستان کے حملے کے بعد بھارتی میڈیا پر وارفیئرچلنا شروع ہو جاتی ہے۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے بلوچستان میں ہر حملے کے بعد بھارتی میڈیا اسے خوب اچھالتا ہے، ہر حملے سے پہلے اور بعد میں بھارتی سوشل میڈیا ان خبروں کو پھیلاتا ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی “را” سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس پوری طرح متحرک نظر آتے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ جعفر ایکسپریس حملے کے بعد بھارتی میڈیا نے جعلی اور اے آئی ویڈیوز تک چلائیں، یہ تمام شواہد فتنہ الہندوستان کے ہر حملے کی منظم بھارتی منصوبہ بندی کی طرف نشاندہی کرتے ہیں، فتنہ الہندوستان کے ہر حملے پر بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا دہشت گردوں کے بیانیے کو سپورٹ کرتا ہے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں تمام دہشت گرد تنظیموں کو فتنہ الہندوستان کا نام دیدیا گیا،وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
  • حکومت نے بلوچستان کی تمام دہشت گرد تنظیموں کو فتنہ الہندوستان کا نام دے دیا
  • فتنہ الہندوستان ؛ پاکستان نے بلوچستان مین انڈین کتھ پتلیوں کی تمام نقابیں نوچ کر سیدھا نام رکھ دیا 
  • وفاقی حکومت نے بلوچستان میں تمام دہشتگرد تنظیموں کو ’فتنہ الہندوستان‘ نام دیدیا
  • حکومت نے بلوچستان میں تمام دہشتگرد تنظیموں کو فتنہ الہندوستان کا نام دے دیا
  • حکومت کا بڑا فیصلہ: بلوچستان میں تمام دہشت گرد تنظیموں کو ’’فتنہ الہندوستان‘‘ قرار دے دیا گیا
  • حکومت نے بلوچستان میں تمام دہشت گرد تنظیموں کو’’ فتنہ الہندوستان‘‘ کا نام دیدیا ، نوٹیفکیشن جاری
  • معرکہ حق میں ناکامی چھپانے کیلئے بھارت کا پاکستان میں پراکیسز کا بے دریغ استعمال
  • بلوچستان کے ضلع سوراب میں فتنہ الہندوستان کا حملہ: ایڈیشنل ڈی سی لڑتے شہید: کئی سرکاری گھر، تھانہ نذر آتش، بنک لوٹ لیا