قربانی کے جانور کی قیمت اور آئی فون؛ نعمان اعجاز تنقید کی زد میں آگئے
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
قربانی کے جانوروں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان پاکستان کے معروف اور سینیئر اداکار نعمان اعجاز اس سے متعلق اپنی ایک پوسٹ پر تنقید کی زد میں آگئے۔
نعمان اعجاز نے اس قبل بھی ایک پوسٹ کی تھی جس میں انھوں نے ایک مرغی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اگر یہ بھی منڈی میں کھڑی ہو تو بیوپاری قیمت لاکھ روپے مانگیں گے۔
جس پر سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں نے ان کی بات کی تائید کرتے ہوئے قربانی کے جانوروں کی قیمتوں پر سوالات اُٹھائے تھے۔
تاہم اداکار نعمان اعجاز کی حال ہی میں کی گئی ایک پوسٹ پر ان کے مداح اور سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کی ہے۔
نعمان اعجاز نے انسٹاگرام پر لکھا تھا کہ سب کو آئی فون مہنگا لگتا ہے لیکن جیسے ہی قربانی کے جانور لینے جاتے ہیں تو لگتا ہے جیسے بیوپاری جائیداد کے کاغذات مانگ رہے ہوں۔ بھائی، ذرا قربانی کا جانور لینے تو جائیں۔
اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے قربانی کے جانور کی قیمت کو آئی فون سے تشبیہ دینے پر شدید غصے کا اظہار کیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ آئی فون خریدنے میں کسی کو مسئلہ نہیں، لیکن جب اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کی بات آتی ہے تو سب کو مہنگائی یاد آ جاتی ہے؟
**” ایک اور صارف نے لکھا کہ قربانی نہیں کر سکتے تو نہ کریں، لیکن مذاق اُڑانا درست نہیں۔
تاہم کئی صارفین نے نعمان اعجاز کی حمایت بھی کی۔ ایک نے لکھا کہ نعمان اعجاز کی بات کو غلط سمجھا جا رہا ہے۔ ان کا نقطۂ نظر مہنگائی پر توجہ دلانا ہے۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ نعمان اعجاز صرف مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں نہ کہ قربانی کی اہمیت کو کم کر رہے تھے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: قربانی کے جانور نے لکھا کہ
پڑھیں:
کریانہ ایسوسی ایشن کا پنجاب بھر میں چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان
کریانہ ایسوسی ایشن نے پنجاب بھر میں چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان کردیا۔
پنجاب بھر میں چینی کا بحران شدید ہونے لگا ہے اور مرکزی کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے صوبہ بھر میں چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
تنظیم کے مرکزی صدر حافظ عارف گجر نے کہا ہے کہ مہنگی چینی خرید کر سستی فروخت نہیں کر سکتے۔ حکومت اور انتظامیہ سرکاری قیمت 165 روپے کلو چینی فراہم میں ناکام ہوگئی ہیں۔ حکومت نے 165 روپے کلو ایکس شوگر ملز مقرر کی، اب اس پر عملدرآمد بھی کرائے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق جب تک ملز اور ڈیلرز کا کریانہ مرچنٹس سے قیمت پر میکنزم نہیں بنتا، چینی کی فروخت بند رہے گی۔ انتظامیہ نے سرکاری قیمت پر چینی سپلائی یقینی بنانے کے بجائے شاپس سیل اور بھاری جرمانے شروع کر دیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے اعلان مطابق ہمیں 165 روپے کلو چینی فراہم کرے ہم 173 روپے فروخت کریں گے۔ آج منگل 22 جولائی سے پنجاب میں چینی کی پرچون فروخت بند کر رہے ہیں۔