نئے اور جدید ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں کا اجرا، حقیقت کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوشل میڈیا اور واٹس ایپ پر ان دنوں ایک خبر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) نے 2025 کے آخر تک 10، 20، 50، 100، 500، 1000 اور 5000 روپے کے نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹس جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزکے مطابق فیکٹ چیک کے بعد یہ بات واضح ہوئی ہے کہ یہ خبر بالکل جعلی ہے اور سٹیٹ بینک نے اس کی سختی سے تردید کی ہے۔
وائرل ہونے والے آرٹیکل میں کہا گیا کہ نئے نوٹس میں:جدید سکیورٹی فیچرز شامل ہوں گے۔پلاسٹک نما پولیمر میٹیریل استعمال ہوگا 50 روپے کے نوٹ پر مارخور کی تصویر ہوگی۔نوٹس پر علامہ اقبال کی شاعری کندہ ہوگی۔
500 روپے کے نوٹ پر یو وی لائٹ میں چمکنے والا نقشہ اور صوفی ڈانسر کا عکس ہوگا۔وائرل پوسٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ 2024 میں خفیہ آرٹ مقابلہ کروا کر یہ ڈیزائن منتخب کیے گئے۔ لیکن ان تمام دعوؤں کو سٹیٹ بینک نے مسترد کیا ہے۔
سٹیٹ بینک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’’ہمارے پاس 2025 میں کرنسی نوٹس کے ڈیزائن تبدیل کرنے یا پولیمر نوٹس کے تجربے کا کوئی منصوبہ نہیں۔ جو نوٹ 2005 سے 2008 کے درمیان متعارف ہوئے، وہی اس وقت بھی قابل استعمال ہیں اور آئندہ بھی جاری رہیں گے۔‘‘
سٹیٹ بینک نے یہ بھی واضح کیا کہ نہ تو علامہ اقبال کی شاعری کندہ کرنے کا کوئی منصوبہ ہے، نہ ہی چمکنے والے نقشے شامل کیے جارہے ہیں۔
یہ خبر جعلی کیوں ہے؟کوئی مستند ذریعہ نہیں: وائرل آرٹیکل میں “سٹیٹ بینک ذرائع” جیسے جعلی نام دیے گئے، جبکہ سٹیٹ بینک کی ویب سائٹ یا آفیشل ٹوئٹر/X اکاؤنٹ پر اس بارے میں کچھ نہیں کہا گیا۔
فرضی کہانیاں: 10 لاکھ روپے انعام کے ساتھ ملک گیر آرٹ مقابلے کا دعویٰ بھی جھوٹا ہے۔
کلیکٹر مارکیٹ کا فریب: یہ کہنا کہ نئے نوٹ 50 ہزار سے 1 لاکھ روپے میں فروخت ہوں گے، بے بنیاد ہے۔
غلط ٹیکنالوجی کے دعوے: سٹیٹ بینک نے ایسی کسی ہائی ٹیک مواد کے استعمال کا اعلان نہیں کیا جو دنیا کی کرنسی میں بھی کم استعمال ہوتی ہے۔
اصل حقیقت کیا ہے؟سٹیٹ بینک کرنسی نوٹوں کی سیکیورٹی کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیتا رہتا ہے، تاہم اس وقت نوٹوں کے ڈیزائن میں تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں۔ آخری بار 2019 میں 1000 روپے کے نوٹ میں سیکیورٹی فیچر اپڈیٹ کیا گیا تھا۔ اگر آئندہ کوئی تبدیلی کی جائے گی تو سٹیٹ بینک کم از کم 12 سے 18 ماہ پہلے باضابطہ اعلان کرے گا۔
جعلی خبر کا نقصان کیا ہوا؟اس جھوٹی خبر نے عوام میں الجھن پیدا کی۔کچھ لوگوں نے نئے نوٹوں کے پری آرڈر کے بارے میں پوچھا۔
سٹیٹ بینک نے خبردار کیا کہ ایسی افواہیں فراڈ اور مالی نقصان کا باعث بن سکتی ہیں۔ کرنسی کی قیمت میں 25-30 فیصد سالانہ اضافے کا دعویٰ بھی لوگوں کو گمراہ کر رہا ہے۔
سٹیٹ بینک نے سائبر حکام کے ساتھ مل کر اس جعلی خبر کے پھیلانے والوں کا پتا لگانے کا عمل شروع کردیا ہے۔ اس وقت آپ کے موجودہ کرنسی نوٹ مکمل طور پر قابل استعمال ہیں اور 2025 میں نئے ڈیزائن کے نوٹس جاری کرنے کی کوئی حقیقت نہیں۔
حمیرا اصغر کی موت کیسےہوئی ؟پولیس کی تحقیقاتی ٹیم تشکیل
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سٹیٹ بینک نے کرنسی نوٹ روپے کے کیا ہے کے نوٹ
پڑھیں:
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی اسکائی اسٹیڈیم کا راز کھل گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سوشل میڈیا پر سعودی عرب کے ’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی جو ویڈیو وائرل ہو رہی ہے وہ جعلی نکلی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی اس ویڈیو کو غلط فہمی کے تحت 2034 ورلڈ کپ کے اسٹیڈیم کا ڈیزائن سمجھ لیا گیا تھا جبکہ حقیقت میں اس کا سعودی حکومت کے کسی سرکاری منصوبے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ایجنسی سے بات کرنے والے اس ویڈیو کے خالق نے بھی تصدیق کی ہے کہ یہ صرف ایک اے آئی تصور تھا اور اس نے کسی سرکاری سعودی پروجیکٹ کو بنیاد بنا کر یہ ویڈیو تیار نہیں کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ اسے حقیقت سمجھ کر پھیلا رہے ہیں جبکہ یہ محض ایک تخیلاتی آئیڈیے کی پیشکش ہے۔
واضح رہے کہ اس ویڈیو نے دنیابھر کی توجہ اپنی طرف کھینچی ہے اور اسے اب تک 5 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے، جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بطور ایک حقیقی اسٹیڈیم ڈیزائن تیزی سے گردش کر رہا تھا تاہم اب اس کی حقیقت واضح ہو گئی ہے۔