شہید ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت اﷲ بلیدی کی نماز جنازہ بھاگ ناڑی میں ادا
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) شہید ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت اللہ بلیدی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نمازجنازہ ہدایت اللہ بلیدی کے آبائی علاقے بھاگ ناڑی میں ادا کی گئی، نمازجنازہ میں اعلیٰ سول و عسکری حکام، سیاسی و قبائلی عمائدین اور عوام نے شرکت کی۔ لیویز کے چاق و چوبند دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی دی۔ اے ڈی سی ہدایت اللہ بلیدی کو گزشتہ رات مسلح افراد نے سوراب میں شہید کیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔