کوئٹہ میں قبائلی رہنما کی گاڑی کے قریب دھماکا، 2 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک میں قبائلی رہنما کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطاق کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک اور سرہ غڑ گئی کے علاقے میں واقع کلی منگل میں قبائلی رہنما عبدالسلام خان کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا۔
پولیس نے بتایاکہ دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق او ر 9 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر روانہ ہوگئیں جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ کر دھماکے کی نوعیت کا تعین کر رہی ہے۔
جاں بحق اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جاں بحق افراد کی شناخت عبدالسلام اور عبد النافع کے ناموں سے ہوئی۔ زخمیوں کی شناخت منان، سیف الرحمان، سمیع اللہ، زبیع اللہ، محمد آصف، نصیب اللہ اور جمیل احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
مردان: 3 افراد کو قتل کرنیوالے ملزمان انکے 2 بچے چارسدہ روڈ پر چھوڑ کر فرار
— فائل فوٹومردان میں اغوا کیے گئے دو بچوں کو ملزمان چارسدہ روڈ پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے گزشتہ روز شیخ ملتون میں خاتون سمیت 3 افراد کو قتل کیا تھا۔
فرار ملزمان کی تلاش کے لیے پولیس کی کوششیں جاری ہیں۔
ملزمان مقتولین کے دو بچے اور گاڑی بھی ساتھ لے گئے تھے۔
پولیس کی جانب سے اس کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔