ریحام رفیق کی پرانی ڈانس ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ ریحام رفیق، جو ڈراما سیریل ’پرورش‘ میں اپنی اداکاری کے باعث مقبولیت حاصل کر رہی ہیں، حال ہی میں ایک پرانی ڈانس ویڈیو کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔
یہ ویڈیو 2016 کے یوتھ فیسٹیول ڈانس مقابلے کی ہے، جس میں ریحام مغربی گانے پر رقص کرتی نظر آتی ہیں۔
ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے مختلف ردعمل کا اظہار کیا۔ کچھ نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا:
’یہ تو ’جڑواں‘ کی رکشی ہے؟‘
جبکہ دیگر نے تنقید کرتے ہوئے کہا:
’یہ تو شروع سے ہی ایسی ہیں، میں سمجھا تھا شہرت کے بعد بدل گئی ہوں گی‘۔
ایک صارف نے لکھا:
’مسلمانوں کو کیا دکھایا جا رہا ہے؟‘
جبکہ ایک اور نے سوال اٹھایا ۔۔۔ ’اداکاری کے بعد اب یہ کام بھی شروع کر دیا؟‘
یہ بھی پڑھیں:ڈراما ’کبھی میں کبھی تم‘ کا سیکوئل نہیں بننے دوں گا، فہد مصطفیٰ
ریحام رفیق کے انسٹاگرام پر 3 لاکھ 40 ہزار اور ٹک ٹاک پر 9 لاکھ 18 ہزار فالوورز ہیں۔ ان کی حالیہ اداکاری کو سراہا جا رہا ہے، تاہم یہ پرانی ویڈیو ان کے مداحوں کے لیے حیران کن ثابت ہوئی ہے۔
یہ واقعہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کی پرانی ویڈیوز کے وائرل ہونے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی تنقید کی یاد دلاتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈانس ویڈیو ڈراما سیریل پرورش ریحام رفیق.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈانس ویڈیو ڈراما سیریل پرورش ریحام رفیق ریحام رفیق سوشل میڈیا
پڑھیں:
ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
کراچی:صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے۔
جناح اسپتال کراچی میں چوتھی انٹرنیشنل فیملی پلاننگ سمٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی کی بروقت تشخیص کیلئےاسکریننگ کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ اسکریننگ سے ایچ آئی وی پر جلد قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے حکومت سندھ بھرپور کوششیں کر رہی ہے، ہمیں معلوم ہے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، صحت کے شعبے میں حال ہی میں نئی بھرتیاں کی گئی ہیں، مزید بھرتیوں کی طرف بھی بڑھ رہے ہیں، اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے مزید بھرتیوں سے مدد ملے گی۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ اسپتالوں میں میڈیا کی موجودگی کی اجازت نہیں ہوتی، میڈیا سے بات کرنے کے خواہشمند ڈاکٹر اور دیگر افراد اسپتال سے باہر آکر موقف دیں، تمام ڈاکٹرز کو میڈیا سے بات کرنے اور اپنا مؤقف دینے کی اجازت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا اسپتال میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرے، میڈیا کی نشاندہی سے ہی ہمیں مدد ملتی ہے، جناح اسپتال میں ڈاکٹر خالد شیر کو کہہ دیا ہے اب سے وہ میڈیا کو موقف دیں گے۔