ابھرتی ہوئی اداکارہ ریحام رفیق نے حالیہ انٹرویو میں اپنے رقص کی ویڈیو پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا ہے۔

اداکارہ ریحام رفیق نے کہا کہ میرے رقص سے نہ تو شوہر اور نہ ہی سسرال والوں کو کوئی مسئلہ ہے لیکن پتا نہیں لوگ اسے مسئلہ کیوں بنا رہے ہیں۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ آرٹس کونسل میں ڈانس مقابلہ جیتا تھا اور کئی فلموں میں ہیروئنز کے ساتھ گروپ ڈانس میں حصہ لے چکی ہیں۔

ریحام رفیق نے کہا کہ لوگوں کو سمجھنا چاہیے، رقص ایک آرٹ ہے لیکن اس کی قدر نہیں کی جاتی بلکہ تنقید کا نشانہ بنایاجاتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ڈانسرز کو ہی تنقید کا نشانہ نہیں بنایا جاتا بلکہ ان کی فیملی پر بھی تنقید کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر ریحام رفیق کے ڈانس کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر اداکارہ پر کڑی تنقید کی گئی تھی۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ریحام رفیق

پڑھیں:

بھارت: مندر کے پجاری کا دیگر افراد کیساتھ قومی تائیکوانڈو پلیئر کا گینگ ریپ، خاتون نے ویڈیو پیش کردی

بھارت میں قومی تائیکوانڈو کھلاڑی خاتون کو اجتمائی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں پولیس اسٹیشن کے سامنے قائم آشرم میں پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون پرانے کپڑے بیچنے کا کاروبار کرنا چاہتی تھی اور وہ اس سلسلے میں جگہ تلاش کر رہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق اسی دوران خاتون نے ایک شخص سے رابطہ کیا جو اسے کچھ لوگوں سے ملوانے آشرم لے گیا۔

متاثرہ خاتون نے دعویٰ کیا کہ آشرم میں اسے ایک لڈو کھیلایا گیا جسے کھانے کے بعد وہ بیہوش ہوگئی، اس کے بعد آشرم کے پجاری سمیت کئی دوسرے لوگوں نے اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔

پولیس حکام نے کہا کہ خاتون کا گینگ ریپ اس سال کے شروع میں کیا گیا تھا، خاتون نے ان لوگوں کے خوف کی وجہ سے 4 ماہ بعد مقدمہ درج کرایا۔

پولیس حکام کے مطابق خاتون نے مندر کے پجاری سمیت 4 افراد کو ریپ کے مقدمے میں نامزد کیا، ریپ کا شکار خاتون نے بطور ثبوت اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کی ویڈیو بھی پولیس کو پیش کی۔

متعلقہ مضامین

  • ’منہ بولا بیٹا‘ مریم نفیس کا کرکٹر اعظم خان سے قریبی رشتے کا انکشاف ، ویڈیو وائرل
  • نادیہ حسین اور شوہر کیخلاف بینک فراڈ کیس میں پیشرفت
  • آپریشن سندور کی ناکامی، کانگریس رہنما کی مودی پر کڑی تنقید
  • بھارت: مندر کے پجاری کا دیگر افراد کیساتھ قومی تائیکوانڈو پلیئر کا گینگ ریپ، خاتون نے ویڈیو پیش کردی
  • ریحام رفیق کی پرانی ڈانس ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا
  • فیصل قریشی کی اہلیہ اپنی کسی حرکت پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن رہی ہیں
  • بابراعظم مداحوں سے کیوں الجھ پڑے؟ وجہ سامنے آگئی
  • عورت کی کمائی میں برکت نہ ہونے کی باتیں بکواس ہیں: ثمینہ پیرزادہ
  • مناہل ملک کے ’لال پری‘ گانےپر ڈانس کی سوشل میڈیا پر دھوم