میری ڈانس ویڈیو سے شوہر اور سسرالیوں کو مسئلہ نہیں، لوگوں کو پتا نہیں کیوں ہے؛ اداکارہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
ابھرتی ہوئی اداکارہ ریحام رفیق نے حالیہ انٹرویو میں اپنے رقص کی ویڈیو پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا ہے۔
اداکارہ ریحام رفیق نے کہا کہ میرے رقص سے نہ تو شوہر اور نہ ہی سسرال والوں کو کوئی مسئلہ ہے لیکن پتا نہیں لوگ اسے مسئلہ کیوں بنا رہے ہیں۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ آرٹس کونسل میں ڈانس مقابلہ جیتا تھا اور کئی فلموں میں ہیروئنز کے ساتھ گروپ ڈانس میں حصہ لے چکی ہیں۔
ریحام رفیق نے کہا کہ لوگوں کو سمجھنا چاہیے، رقص ایک آرٹ ہے لیکن اس کی قدر نہیں کی جاتی بلکہ تنقید کا نشانہ بنایاجاتا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ ڈانسرز کو ہی تنقید کا نشانہ نہیں بنایا جاتا بلکہ ان کی فیملی پر بھی تنقید کی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر ریحام رفیق کے ڈانس کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر اداکارہ پر کڑی تنقید کی گئی تھی۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: ریحام رفیق
پڑھیں:
لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔
رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔
رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘
https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘
رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔