جاوید اختر نے ممبئی میں فلیٹ نہ ملنے کا ذمہ دار بھی پاکستان کو ٹھہرا دیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
مشہور بھارتی شاعر اور اسکرپٹ رائٹر جاوید اختر نے حال ہی میں ایک متنازع انٹرویو دیا جس کی وجہ ان پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔
بھارتی نشریاتی ادارے کے ساتھ انٹرویو میں جاوید اختر نے اپنی بیگم شبانہ اعظمی کو ممبئی میں فلیٹ نہ ملنے کا ذمہ دار بھی پاکستان کو ٹھہرا دیا۔
انہوں نے کہا کہ انہیں اور ان کی بیگم کو ممبئی میں فلیٹ کی تلاش تھی تاہم کچھ ہندو مالکان نے انہیں کرائے پر فلیٹ دینے سے انکار کر دیا۔
یہ بھی پڑھیے: جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی شکست کے بعد جاوید اختر بھی محتاط، پاکستان سے متعلق بات کرنے سے انکار
ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ ہندو تھے سندھ سے ہجرت کرکے آئے تھے اور اس دوران ان کے گھربار اور سب کچھ لوٹا گیا تھا۔
WATCH ???????? Your Opinion ?pic.
— Times Algebra (@TimesAlgebraIND) May 30, 2025
جاوید اختر کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے خلاف ان کا یہ جذبہ دراصل ان فسادات کی وجہ سے تھا۔
انہوں نے اپنے انٹرویو میں شدت پسند ہندوؤں کے مسلم مخالف رویے کو جواز دینے کی کوشش کی جس کی وجہ سے ان پر شدید تنقید ہورہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انتہاپسندی جاوید اختر شبانی اعظمی ممبئیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انتہاپسندی جاوید اختر جاوید اختر
پڑھیں:
چین کی تاریخی فتح اور بھارت کو سبکی، نصرت جاوید بڑی خبریں سامنے لے آئے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھارت کو سبکی تاریخی فتح چین نصرت جاوید وی نیوز